30 December 2016 - 21:29
News ID: 425385
فونت
آیت الله بشیر نجفی:
مراجع تقلید نجف اشرف میں سے حضرت آیت الله شیخ بشیر نجفی نے داعش سے مقابلے میں عراقی عوامی فورس کی کوششوں کو سراہا ۔
حضرت آیت الله بشیر نجفی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید نجف اشرف میں سے حضرت آیت الله شیخ بشیر نجفی نے علی الاکبر علیہ السلام بٹالین کے جوانوں سے ملاقات میں عراق کے حساس حالات کی جانب اشارہ کیا اور کہا: عراق نہایت سخت اور سنگین حالات سے گزر رہا ہے اور مختلف مشکلات سے روبرو ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: دشمنان عراق کا مقصد عوامی اتحاد کی نابودی نیز علاقہ اور عالمی میدان میں اس ملک کی تضعیف ہے ۔

حضرت آیت الله بشیر نجفی نے واضح طور سے کہا: عراقی عوامی فورس نے اپنی جانفشانیوں کے ذریعہ دھشت گرد داعش کو ہرایا ، قابل توجہ پیروزی حاصل کی اور اس ملک کے شھروں اور دیہاتوں کو ان دھشت گردوں کے پنجے سے آزاد کرا لیا ۔

انہوں نے عراقی مجاھدین کو یاران امام حسین (ع) کا لقب دیتے ہوئے کہا: عراقی عوامی فورس نے اپنے اخلاص کے ساتھ داعش کے مقابل خدا، رسول اکرم (ص)، ائمہ اطھار(ع)، دین اور اسلامی مقدسات کا دفاع کیا ۔

نجف اشرف کے مرجع تقلید نے آخر میں شھید گھرانوں اور مجروحوں کی بھر پور حمایت کی تاکید کی اور کہا: حکمراں اور مختلف طبقہ کے لوگ شھید گرانوں اور مجروحوں کی ملاقات کے لئے جائیں اور اپنی امداد کے ذریعہ ان کی خوشی کے اسباب فراھم کریں ۔

دوری جانب انہوں نے پولینڈ میں عراق کے سفیر اسعد سلطان ابوگلل سے ملاقات میں بیرون ممالک میں موجود عراقی شھریوں کی مدد کرنے کی تاکید کی اور کہا : بیرون ممالک عراقی ڈپلومیسی عراقیوں خدمت ، قومی منافع اور مصالح کی بنیادوں پر استوار رہے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۰۵

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬