02 January 2017 - 11:46
News ID: 425447
فونت
آیت الله شرعی کے جنازے کی کل صبح مشھد مقدس میں تشییع ہوگی اور پھر انہیں حرم مطهر علی بن موسی الرضا علیھما السلام میں دفن کردیا جائے گا ۔
آیت الله محمد علی شرعی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ خواھران کے موسس اور مدرسین حوزہ علمیہ کونسل کے برجستہ رکن مرحوم آیت الله محمدعلی شرعی کو کل منگل کی صبح مشھد مقدس میں تشییع کے بعد میں دفن کردیا جائے گا ۔

اس رپورٹ کے مطابق، آپ کی تشییع جنازہ کا پروگرام 9 صبح باب الجواد کی سمت موجود خسروی روڈ میں واقع مسجد ملاحیدر سے شروع ہوگا اور پھر آپ کو حرم مطهر علی بن موسی الرضا علیھما السلام دفن کردیا جائے گا ۔

آیت الله شرعی کی مجلس ترحیم کل ہی مغربین بعد رات ساڑھے چھ بجے سے ساڑھے آٹھ بجے تک آخوند خراسانی روڈ مشھد مقدس میں موجود تہرانیوں کی امام بارگاہ میں منعقد ہوگی ۔

نیز اس عالم دین کی مجلس ترحیم شھر مقدس قم میں جمعرات ۵ جنوری کو مسجد امام حسن عسکری(ع) میں منعقد ہوگی ۔

قابل ذکر ہے کہ ایرانی حوزہ علمیہ خواہران کے موسس اور سابق سربراہ آیت الله محمد علی شرعی کل صبح بیماری اور کہولت سن کے سبب اس دار فانی سے کوچ کر گئے ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۲۵

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬