03 January 2017 - 12:10
News ID: 425461
فونت
حجت الاسلام سید علی اکبر کاظمی :
مجلس وحدت مسلمین ضع راولپنڈی کے سیکریٹری جنرل نے کہا : ہمیں دینی، فکری ہر میدان میں کام کرنا ہوگا۔
مجلس وحدت مسلمین

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین ضع راولپنڈی کے سیکریٹری جنرل حجت الاسلام سید علی اکبر کاظمی  تنظیمی دورے پر چکری پہنچ گئے۔

عمائدین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام علی اکبر کاظمی نے کہا ہمارا ہدف ظہور امام زمانہ ع کیلئے زمینہ سازی ہے ہمیں دینی، فکری ہر میدان میں کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم معاشی،  سیاسی، فلاحی، تربیتی اور تعلیمی سمیت ہر شعبے میں کام کررہے ہیں ہمارا کام فقط ایام عزاداری تک محدود نہیں ہونا چاہیے۔

اس موقع پر عمائدین علاقہ نے ایم ڈبلو ایم پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ اور علاقہ بھر میں ایم ڈبلیو ایم کے یونٹس کی تشکیل پر اتفاق رائے کیا اور جلد اس سلسلے میں علاقہ بھر کے مومنین کو دعوت دی جائے گی اور باقائدہ یونٹ سازی کی جائے گی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬