‫‫کیٹیگری‬ :
03 January 2017 - 15:12
News ID: 425464
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری:
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے کہا : گناہ کی دلدل سے فرار اور نجات کے سفر کا آغاز اپنی راتوں کی عبادت سے کیا جاسکتا ہے ۔
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وحدت یوتھ پاکستان کے زیر اہتمام سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان  حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری کے خطبات پر مبنی نوجوانوں کیلئےخصوصی اصلاحی ومعنوی دروس بنام سلسلہ معارف اسلامی کا باقائدہ آغاز کردیا گیا ہے،اس سلسلے کا پہلا پروگرام جامعہ امام صادقؑ اسلام آبادمیں منعقد ہوا جس میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری نے خصوصی خطاب کیا جب کہ معروف انقلابی نوحہ خواں سید علی صفدر رضوی نے نوحہ خوانی کی۔

مرکزی سیکریٹری وحدت یوتھ ڈاکٹرمحمدیونس حیدری نے وحدت نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سلسلہ معارف اسلامی کے یہ دروس ہر ماہ کے پہلے اور آخری اتوار کو منعقد کیئے جائیں گے ، جس سے حجت الاسلام ناصرعباس جعفری خطاب کیا کریں گے۔

حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری نے پہلےدرس کے شرکاء سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام کثرتوں کا رخ وحدت کی طرف ہے، جتنے دریاہیں ان کا رخ سمندر کی طرف ہے، جب تک وہ سمندر میں فنا نہ ہوجائیں انہیں قرار نہیں ملتا مسلسل حرکت اور سفر میں رہتے ہیں اسی طرح تمام انسانوں کی حیات وزندگی کا رخ خدا کی طرف ہے۔

انہوں نے وضاحت کی : انسان نے خدا کی جانب سفرکرنا ہے ، انسان کی منزل قرب خدا ہے ، جس کیلئے انبیاء بھیجے اور آسمانی ہدایت کا بندوبست کیا، اللہ کی طرف سفر میں سب سے بڑی رکاوٹ گناہ ہے، گناہ وہ پتھر ہے جو انسان کو خدا کی طرف بڑھنے سے روک دیتا ہے، گناہ سرکشی ہے، ہتک حرمت خدا ہے، گناہ طغیان ہے، گناہ خدا کی بےحرمتی ہے ، گناہ کا باطن تعفن ہے، ایک متعفن شخص پاکیزہ لوگوں کی محفل میں بیٹھنے کے قابل نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا : اللہ کی عظمت سے نا واقف شخص گناہ گار ہوتا ہے، جتنے بھی گناہ ہیں ان ایک وجہ اللہ کی عظمت سے ناآشنائی ہے، گناہ قرآن کے مطابق آگ ہے جس کا انجام گرفتاری ، رنجیروں میں جکڑا جانا ہےاور آتش جہنم کا ایندھن بننا ہے، گناہ زہر ہے جو روح کا قاتل ہے۔

انہوں نے کہا کہ گناہ کی دلدل سے فرار اور نجات کے سفر کا آغاز اپنی راتوں کوٹھیک کرکے کیا جاسکتا ہے، باوضو سویا جائے، تاکہ روح پاکیزہ حالت میں اپنے پروردگارکی بارگاہ میں حاضر ہودو رکعت نماز ادا کرے، دعا کرے، خداکی راہ میں سیروسلوک کرنے والوں کیلئے رات کی بڑی اہمیت ہے، تلاوت قرآن جتنا ممکن ہو ،ہدیہ کریں اس پاکیزہ گھرانے پر جس پر یہ کتاب الہٰی نازل ہوئی بے شک وہ یہ ہدیہ واپس لوٹائیں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬