03 January 2017 - 21:45
News ID: 425467
فونت
روسی حکام :
روسی سماجی پارلیمنٹ کی خاتون رکن نے کہا : مغربی کیمپ واشنگٹن کی سربراہی میں شام کے خلاف شیطانی سازشیں تیار کرتا ہے۔
روسی وزارت خارجہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی سماجی پارلیمنٹ کی خاتون رکن و روسی خارجہ پالیسی تحقیقاتی ادارے کی ڈائریکٹر ورونیکا کراشینینیکووا  نے روسی دارالحکومت ماسکو میں ایک گفت و گو میں بیان کیا : تہران اور ماسکو نے باہمی تعاون سے شام کو توڑنے کی مغربی اور سعودی سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔

انہوں نے اپنی گفت و گو میں وضاحت کرتے ہوئے تاکید کی : مغربی کیمپ واشنگٹن کی سربراہی میں شام کے خلاف شیطانی سازشیں تیار کرتا ہے۔

روسی عہدیدار خاتون نے شام میں دہشت گردوں کی پشت پناہی میں عربی ممالک کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : امریکہ کے ساتھ متحد ہونے والے کچھ عربی ممالک نے شام میں دہشت گردوں کی کامیابی کے لئے زیادہ کوششیں کی ہیں۔

انہوں نے سعودی عرب کی واشنگٹن اتحاد کی سرگرمی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : مغرب اور امریکہ شامی بحران کو مزید برھانے کے لئے مختلف کوششیں کررہے ہیں اور کچھ علاقائی ممالک سمیت سعودی عرب شام کے خلاف کاروائیوں میں واشنگٹن اور اس کے اتحادیوں کو ہر طرح کی مدد فراہم کررہا ہے۔

ورونیکا کراشینینیکووا نے شام میں ایران و روس کی طرف سے دہشت گردوں سے مقابلہ کو سراہتے ہوئے کہا : ایران اور روس کی فوجی حمایت نے شام کو دہشت گردوں کی ناپاک وجود سے راحت دلانے میں کامیاب کردار پیش کیا ہے۔

روسی خاتون نے ترکی و سلامتی کونسل کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : ترکی حکومت نے امریکہ کے اصل چہرے کو بے نقاب کیا ہے اور شام کی حمایت کر رہا ہے۔ شام کی جنگ بندی کے نفاذ کی حمایت میں سلامتی کونسل کی قرارداد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک موثر اقدام ہے۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۲۵/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬