03 January 2017 - 22:10
News ID: 425470
فونت
دہشت گرد گروہ داعش نے ترکی کو مزید دہشت گردانہ حملوں کی دھمکی دی ہے۔
 دہشت گرد داعش

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر تکفیری گروہوں نے ایسی تصاویر اپ لوڈ کی ہیں جن میں دھمکی دی گئی ہے کہ آبنائے باسفورس اور استنبول یونیورسٹی داعش کا اگلا ہدف ہیں۔

خـبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق نومبر دو ہزار سولہ میں سوشل میڈیا پر تکفیری گروہوں کی متعدد پوسٹوں میں کہا گیا تھا کہ داعش ترکی پر قبضہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ان پوسٹوں میں ترکی کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے داعش کے حامیوں سے کہا گیا تھا کہ وہ ترکی میں بدامنی اور عدم استحکام پھیلانے کے لئے سرگرم ہو جائیں۔

ترکی میں نئے سال کی تقریب کے دوران ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد  ترکی میں داعشی دہشت گردی کا معاملہ عام بحث میں تبدیل ہو گیا ہے۔

ترکی کے سیاسی اور صحافتی حلقے شام میں داعش کی حمایت کا حوالے دیتے ہوئے، ترک حکومت پر کڑی نکتہ چینی کر رہے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬