05 January 2017 - 15:37
News ID: 425498
فونت
مجلس وحدت مسلمین پاکستان:
مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل نے کہا : افغان جہاد کے قیمت ابھی تک پاکستان چکانے میں مصروف ہے ۔
مجلس وحدت مسلمین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل نے صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ سے توجہ ہٹانے کیلئے مشرق وسطیٰ حق اور باطل کی جنگ کو پاکستان امپورٹ کرنے کی سازش ہو رہی ہے

انہوں نے کہا : افغان جہاد کے قیمت ابھی تک پاکستان چکانے میں مصروف ہے، ایسے میں مشرقی وسطیٰ میں جاری جنگ کے نام پر ملک میں ہیجانی کیفیت پیدا کرنیوالے کس کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے؟ یمن، بحرین اور فلسطین میں عالمی استعمار کے مظالم پر لب کشائی نہ کرنیوالے آج مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اور امریکہ کی شکست کو اسلام سے جوڑ کر اُمت کو گمراہ کر رہے ہیں، پاکستان کی افتصادی ترقی کو روکنے کیلئے دشمن ہمیں باہم دست و گریبان کرنے کی کوشش میں ہے۔

انہوں نے کہا شدت پسندی کو ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت فروغ دیا جا رہا ہے، تمام مکاتب فکر کے علماء و دانشوروں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے عناصر کی مذمت کریں جو معاشرے میں شدت پسندی کے ذریعے معصوم عوام کو گمراہ کرتے ہیں، اسلام امن اور رواداری کا دین ہے، نفرت اور شدت پسندی کے ذریعے اسلامی اقدار کو مسخ کرنیوالے استعمار کے آلہ کار اور ملک میں بدامنی کے ذمہ دار ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬