‫‫کیٹیگری‬ :
05 January 2017 - 18:50
News ID: 425501
فونت
حرم امیر المومنین (ع) کے جنرل سیکٹری نے اعلان کیا ہے کہ عنقریب قنبر ھاوسنگ اسکیم کے گھروں کے پہلے مرحلے کی تقسیم شروع ہو جائے گی۔
حجت الاسلام سید نزار حبل المتین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حرم امیر المومنین (ع) کے جنرل سیکٹری حجت الاسلام سید نزار حبل المتین نے قنبر ھاوسنگ اسکیم کے حوالے سے کی جانے والی میٹنگ میں انہوں نے بتایا ہے کہ اس ماہ کے آخر تک ۱۰۴ گھروں کی چابی حرم امیر المومنین (ع) میں خدمت انجام دینے والے خادمین کے حوالے کر دی جائے گی ۔

اس میٹنگ میں منصوبے پر کام کرنے والے تمام مسولین نے شرکت کی اور جاری کام کی رفتار سے حرم کے جنرل سیکٹری کو آگاہ کیا ۔

اس موقع پر جنرل سیکٹری نے منصوبے کو اپنے مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی اور تمام کاموں کو اسی مدت میں ختم کرنے کو یقینی بنانے کی سفارش کی جب کہ تقسیم کی تاریخ بیس جنوری ۲۰۱۷ متوقع ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬