05 January 2017 - 22:00
News ID: 425511
فونت
عراق کی سریع الحرکت فورس کے کمانڈر نے موصل کے مشرقی علاقوں میں کم سے کم دو سو پچاس داعش دہشت گردوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔
 داعش

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی سریع الحرکت فورس کے کمانڈر ثامر محمد اسماعیل نے کہا ہے کہ مشرقی موصل کے علاقوں کو آزاد کرانے کی کارروائیوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران داعش کے کم سے کم دو سو پچاس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

ثامر محمد اسماعیل نے کہا کہ فوجی آپریشن کے دوران مشرقی موصل کے ایک وسیع علاقے کو آزاد کرا لیا گیا۔ عراق کی سریع الحرکت فورس کے کمانڈر نے کہا کہ عراقی فوجیوں نے داعش کے تین ڈرون طیارے بھی مار گرائے جو عراقی فوجیوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

ثامر محمد اسماعیل نے کہا کہ عراقی فوجی اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے مشرقی موصل کے انتصار علاقے میں داخل ہو گئے اور اس علاقے کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کر دیا۔ اس سے قبل عراقی ذرائع نے شہر موصل کے مشرق میں واقع الوحدہ علاقے کی آزادی کی خبر دی تھی۔

عراقی فوج نے موصل کرکوک روڈ کو بھی داعش دہشت گرد گروہ کے قبضے سے آزاد کرانےمیں کامیابی حاصل کرلی۔ شمالی عراق کے صوبہ نینوا کے صدر مقام موصل کو آزاد کرانے کی کارروائیاں سترہ نومبر دو ہزار سولہ سے عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی کے براہ راست حکم سے شروع ہوئی ہیں اور اب تک داعش کے زیرقبضہ اس شہر کے بہت سے علاقوں کو آزاد کرایا جا چکا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬