07 January 2017 - 12:55
News ID: 425540
فونت
مجمع علمائے صور لبنان کے سربراہ:
مجمع علمائے صور لبنان کے سربراہ نے پوری دنیا کی دھشت گردانہ کاروائی کی مذمت کو ایک قومی وظیفہ بتایا ۔
حجت الاسلام شیخ علی یاسین


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجمع علمائے صور لبنان کے سربراہ حجت الاسلام شیخ علی یاسین نے اپنے صادر کردہ پیغام میں کہا: پوری دنیا کی دھشت گردانہ کاروائی کی مذمت ایک قومی وظیفہ ہے ۔

انہوں نے لبنان کو پٹرول بنانے والے ممالک میں شامل کئے جانے پر خوشی کا اظھار کیا اور کہا: امید ہے کہ لبنانی حکومت اور ملت اس ثروت سے بخوبی استفادہ کرتے ہوئے ملک کے قرضہ کو کہ جس سے پوری ملت لبنان متاثر ہو رہی ہے اتارنے کی کوشش کرے گی ۔

انہوں نے گورمنٹ آفسوں میں موجود سیاسی اور اداری فسادات پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا: سبھی داخلی اختلافات کہ جو قومی شگاف کا سبب ہے کو ختم کریں اور پوری دنیا کی دھشت گردانہ کاروائی کی مذمت کو اپنا قومی وظیفہ جانیں ۔

مجمع علمائے صور لبنان کے سربراہ نے لبنان میں موجود فلسطینی کیمپ میں رونما ہونے والے دلخراش واقعہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : اس کیمپ میں رہنے والے اپنے اتحاد کو قائم رکھیں اور ھرقسم کے اختلافات سے گریز کریں ۔

حجت الاسلام علی یاسین نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ مسئلہ فلسطین ، عالم اسلام کے اہم ترین مسئلہ کے عنوان سے باقی رہنا چاہئے کہا : ملت فلسطین ، اعراب اور دنیا کے دیگر مسلمان فلسطین کے حوالے سے صھیونیوں اور تکفیریوں کے مقابل ڈٹے رہیں ۔

انہوں نے یاد دہانی کی: صھیونیت اور تکفیری فلسطین کی جانب سے عالم اسلام اور دنیا کی توجہ ہٹانے کے لئے علاقہ کو جنگ و جدال کی آگ میں ڈھکیلنا چاہتے ہیں ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۰۲

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬