07 January 2017 - 14:18
News ID: 425554
فونت
چوہدری نثار علی:
برطانوی اور یورپی پارلیمنٹ کے وفد سے گفتگو میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ علاقائی اور عالمی امن کے قیام کے سلسلے میں بےشمار قربانیوں کے باوجود بھی بعض عناصر کی جانب سے تاریخی اور زمینی حقائق کو یکسر نظرانداز کرتے ہوئے پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
پاکستانی وفد


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سے برطانوی اور یورپی پارلیمنٹ کے تین رکنی وفد نے پنجاب ہاوس اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مختلف امور میں جاری تعاون، مشترکہ پارلیمانی امور اور کشمیر سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر اور عالم اسلام کے حوالے سے اٹھائے گئے نکات قابلِ ستائش ہیں، علاقائی اور عالمی امن کے قیام کے سلسلے میں بےشمار قربانیوں کے باوجود بھی بعض عناصر کی جانب سے تاریخی اور زمینی حقائق کو یکسر نظرانداز کرتے ہوئے پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا،

وزیر داخلہ نے کہا کہ سطحی معلومات رکھنے والوں اور کسی اور کے اشاروں پر چلنے والوں کے علاوہ اس فہرست میں وہ بھی شامل ہیں جن کے اپنے ہاتھ مظلوموں کے خون سے رنگے ہیں اور جو علاقائی امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، بین الاقوامی برادری نہ صرف پاکستان کے موقف کو فراغ دلی سے سنے بلکہ اسے درست سیاق و سباق کے ساتھ سمجھا جائے۔

چوہدری نثار علی کا کہنا تھا کہ برطانیہ پاکستان کے ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں پاکستان کا موقف سنا اور بڑی حد تک سمجھا جاتا ہے۔

علاقائی امن کے قیام کی کوششوں اور اداروں کی مضبوطی میں برطانوی حکومت کی معاونت قابل تحسین ہے۔ وفد میں لارڈ نذیر احمد، لارڈ قربان حسین اور ممبر یورپیئن پارلیمنٹ افضل خان شامل تھے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬