09 January 2017 - 23:04
News ID: 425589
فونت
مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر مختلف ممالک کے رہنماؤں نے اپنے ارسال کردہ تعزیتی پیغام میں ان کے اھل خانہ سے ھمدردی کا اظھار کیا ۔
 مرحوم آیت الله هاشمی رفسنجانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر مختلف ممالک کے رہنماؤں نے اپنے ارسال کردہ تعزیتی پیغام میں ان کے اھل خانہ سے ھمدردی کا اظھار کیا ۔

امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصبا نے صدر ایران کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے عظیم نقصان قراردیا ہے ۔

بحرین کے شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پرایران کی حکومت اور عوام کو تعزیت پیش کی ۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا : آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے نام کو اسلامی جمہوریہ ایران اور شامی حکومت کے خلاف ایرانی عوام کے انقلاب سے الگ نہیں کیا جاسکتا ۔

ترک وزیرخارجہ مولود چاؤش اوغلو، سابق صدر عبداللہ گل، ایران میں اقوام متحدہ کے نمائندے گیری لوئیس نے آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پرجاری کردہ تعزیتی پیغامات میں ایران کے عوام اور مرحوم کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہارکیا ہے ۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمی تحریک حماس نے بھی آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کو فلسطینی عوام اور تحریک مزاحمت کا سب سے بڑا حامی قرار دیتے ہوئے ان کے انتقال کو ایک عظیم نقصان قرار دیا۔

حماس کے بین الاقوامی تعلقات کے نگراں ، اسامہ حمدان نے فلسطین کے انفارمیشن سینٹر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا : آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے فلسطینیوں کی حمایت میں انتہائی اہم اور بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

انہوں کہا : آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے انتقال سے فلسطینی عوام اور تحریک مزاحمت اپنے ایک عظیم حامی سے محروم ہوگئی ہے ۔

اسامہ حمدان نے آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای، اور ایران کے عوام کو دلی تعزیت بھی پیش کی ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۶۴

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬