10 January 2017 - 21:31
News ID: 425611
فونت
اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کے بعض اراکین بدستور شام میں جنگ کو ہوا دے رہے ہیں-
شام


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں روسی نمائندے ویتالی چورکین نے منگل کو کہا کہ سلامتی کونسل کے بعض اراکین شام میں جنگ ختم کرانے کے بجائے، اس ملک کے صدر بشار اسد کو اقتدار سے ہٹانے کے درپے ہیں-

ویتالی چورکین نے کہا کہ اس کونسل کے بعض اراکین نے شام میں جنگ شروع کرانے میں اپنا کردار ادا کیا اور اب بھی وہ اس جنگ کو ہوا دے رہے ہیں-

ویتالی چورکین نے کہا کہ مشکلات و مسائل کے باوجود دو ہزار سولہ کے اواخر میں مثبت راہ حل پیش کی گئی اور حلب کی صورت حال کو بہتر بنانے کے مقصد سے قرارداد نمبر دو ہزار تین سو اٹھائیس اور دو ہزار تین سو چھتیس کی منظوری دی گئی-

داعش دہشت گرد گروہ نے حالیہ برسوں میں امریکہ اور مغربی و عرب ملکوں کے اتحاد اور امریکہ کی مالی اور فوجی مدد کے ذریعے علاقے کے ملکوں خاص طور پر عراق اور شام میں بڑے جرائم کا ارتکاب کیا ہے-/۹۸۹/ ف۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬