‫‫کیٹیگری‬ :
11 January 2017 - 10:24
News ID: 425624
فونت
حجت الاسلام مرزا یوسف حسین:
کراچی سے جاری ایک بیان میں شیعہ علماء کرام نے کہا ہے کہ پاکستان ویسے ہی بیرونی خطرات میں گھرا ہوا ہے، ایک طرف بھارت، دوسری طرف افغانستان سرحدوں کی خلاف ورزی کررہا ہے ،ایسے میں ہمیں اسلام دشمن اتحاد کا حصہ بننے سے محتاط رہا جائے تاکہ ملکی وقار محفوظ رہے۔
حجج الاسلام مرزا یوسف حسین و حسین مسعودی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ملت جعفریہ کے سرکردہ علماء کرام اور شیعہ تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کسی بھی متنازعہ اتحاد کا حصہ نہ بنے، ملک کو عالمی تنازعات میں دھکیلنے سے مزید انتشار اور اختلافات کا سبب بننے سے گریز کیا جائے، اس سلسلے میں جعفریہ الائنس کے سینئر نائب صدر حجت الاسلام حسین مسعودی نے کہا ہے کہ 34 ملکی اتحاد قائم کرکے عرب حکمرانوں نے مسلمانوں کو مسلک اور مکتب کے نام پر تقسیم کرنے کی کوشش کی ہے، جس کو تمام مسلمان نفرت اور حقارت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

دوسری جانب بزرگ شیعہ عالم دین حجت الاسلام مرزا یوسف حسین نے کہا ہے کہ اسرائیل کی نابودی اور بیت المقدس کی آزادی کیلئے کام کیا جائے، مسلم اتحاد کو مزید پارہ پارہ کرکے مسلمانوں کی قوت کو کمزور نہ کیا جائے، پاکستان ویسے ہی بیرونی خطرات میں گھرا ہوا ہے، ایک طرف بھارت، دوسری طرف افغانستان سرحدوں کی خلاف ورزی کررہا ہے، ایسے میں ہمیں اسلام دشمن اتحاد کا حصہ بننے سے محتاط رہا جائے تاکہ ملکی وقار محفوظ رہے۔

انہوں نے کہا کہ تکفیری اور اسلام دشمن ٹولہ جو اسلام کا نام استعمال اور جہاد کے فلسفے کو بدنام کررہا ہے اور یمن، بحرین، افغانستان، شام اور کشمیر سمیت پوری دنیا میں انسانیت کا خون بہا رہا ہے ان کے چہروں کو بے نقاب کیا جائے، کیونکہ ان حرکات سے پوری دنیا میں اسلام بدنام ہو رہا ہے۔ رہنماؤں نے حکمرانوں سے کہا کہ وہ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے سے پہلے پوری پاکستانی قوم اور تمام مکاتب فکر کے مسلمانوں کو اعتماد میں لیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬