13 January 2017 - 23:35
News ID: 425668
فونت
انجیلا مرکل:
جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے یورپی یونین کو خبردار کیا ہے کہ وہ امریکی حمایت پر بھروسہ نہ کرے ۔
امریکا


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجیلا مرکل نے برسلز میں اپنے ایک خطاب میں کہا کہ امریکا یورپ کا ایک روایتی شریک ہے لیکن واشنگٹن کے نقطہ نگاہ سے ہم یورپ والوں کے ساتھ تعاون کی کوئی مستقل  ضمانت نہیں ہے -

انہوں نے کہا کہ یورپ یوکرین میں اپنی سرحدوں  پر جاری لڑائیوں میں الجھے رہنے کے ساتھ ہی پچھلے کئی عشرے سے بڑے بڑے چیلنجوں کا سامنا کر رہا ہے اور ان حالات میں دوسروں پر مستقل طور پر بھروسہ کرنا اور یہ توقع رکھنا کہ دوسرے، ہمارے علاقے کی مشکلات کو حل کریں گے، سادہ لوحی اور بچگانہ سوچ ہے - 

جرمن چانسلر نے امریکا کے بارے میں یہ بیان ایک ایسے وقت دیا ہے جب امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین کے ساتھ امریکا کے تعلقات کو جاری رکھنے کے بارے میں ایک بیان دیا ہے - 

جرمن چانسلر نے یورپی یونین کے رکن ملکوں سے کہا کہ وہ برطانیہ کے ساتھ برگزیٹ کے معاملے پر ہونے والے مذاکرات میں اپنےمتحدہ محاذ کو مستحکم بنائیں رکھیں - 

انہوں نے کہا کہ برگزیٹ کے معاملے نے یورپی ملکوں کے درمیان زیادہ سے زیادہ اتحاد کی اہمیت کو اجاگر کردیا ہے -

انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ یورپی ملکوں کو چاہئے کہ وہ اپنے دفاعی تعاون کو پہلے سے بھی زیادہ فروغ دیں -/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬