14 January 2017 - 12:55
News ID: 425677
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران، روس اور ترکی کے نائب وزرائے خارجہ نے ماسکو میں شام کے حالیہ تغیرات اور شامی فریقوں کے درمیان قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ۲۳ جنوری کو ہونے والے مذاکرات کا جائزہ لیا ہے۔
ایران و  روس اور ترکی کے منصب داران

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، جمعہ کو ماسکو میں ایران، روس اور ترکی کا سہ فریقی اجلاس منعقد ہوا جس میں تینوں ممالک کے نائب وزرائے خارجہ حسین جابری انصاری، میخائیل بوگدانف اور اونال نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں شام کی حالیہ تبدیلیوں اور امن مذاکرات کا جائزہ لیا گیا۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کی تقریر سے اس اجلاس کا آغاز ہوا اور اس کے بعد تینوں ممالک کے نائب وزرائے خارجہ نے شامی فریقوں کے درمیان قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں آئندہ ہونے والے امن مذاکرات کا جائزہ لیا۔

قابل ذکر ہے کہ 23 جنوری کو ایران، روس، ترکی اور اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کی زیر نگرانی آستانہ شہر میں شامی حکومت اور مسلح مخالفین کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات کا انعقاد ہوگا۔

شہر آستانہ میں منعقد ہونے والے مذاکرات کا بنیادی مقصد حلب کی آزادی کے بعد سیاسی عمل کی تقویت، شام میں امن و استحکام کی برقراری اور دہشت گردی کے خلاف عالمی کوششوں کو مربوط اور یکجا کرنا ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے نائب وزرائے خارجہ جابری انصاری اور میخائیل بوگدانف نے ایک نشست میں گزشتہ دو ہفتوں سے شام میں نافذ ہونے والی ملک گیر جنگ بندی کے بعد رونما ہونے والی تبدیلیوں کا جائزہ لیا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬