‫‫کیٹیگری‬ :
16 January 2017 - 15:18
News ID: 425730
فونت
آیت الله علوی گرگانی:
حضرت آیت الله علوی گرگانی نے قرآن و اهل بیت کی پیروی کو سعادت دنیا و آخرت کا ضامن بتایا ۔
آیت الله علوی گرگانی


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ یزد کے طلباء کے وفد نے آج حضرت آیت الله علوی گرگانی سے ملاقات اور گفتگو کی ۔

حوزه علمیه قم میں درس خارج فقہ و اصول کے استاد نے اس ملاقات میں انہیں نصیحتیں کیں اور اخلاقی آیات و روایات کی تشریح کی ۔

انہوں نے کہا: خداوند متعال نے پیغمبر اسلام (ص) کو لوگوں میں سے اس لئے مبعوث بہ رسالت کیا کہ وہ اس بات کی سمجھیں کہ خدا کا رسول (ص) ان کے جیسا ہے وگرنہ اگر وہ اپنی باطنی طاقت کو بہ روی کار لانا چاہتے تو لوگوں کا یقین کرنا سخت ہوجاتا ۔

انہوں نے مزید کہا: ہمارا اعتقاد یہ ہے کہ اگر امام وقت نہ ہو تو زمین، اھل زمین کے ساتھ نابود ہوجائے گی یعنی ہماری سلامتی کی اصل بنیاد امام زمان(عج) کی ذات گرامی ہے ، ہم نے ابھی تک صحیح سے اس حاضر اور غائب امام کو نہیں پہچانا ، آپ کی ذات گرامی اس قدر بلند و بالا ہے کہ خداوند متعال نے پوری دنیا ان کے اختیار میں دے رکھی ہے ۔

حضرت آیت الله علوی گرگانی نے آیات قرآن کریم کے ضمن میں قرآن و اهل بیت کی پیروی سعادت دنیا و آخرت کا ضامن بتایا ۔

انہوں نے حاضرین کو علم ، تہذیب نفس اور کسب معنویت میں اپنی جوانی سے بخوبی استفادہ کی تاکید کی ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۷۱

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬