17 January 2017 - 21:10
News ID: 425749
فونت
روضہ منورہ امام رضا (ع) سے گردوغبار کی صفائی کے مراسم میں آج ایک خصوصی مہمان وہ شخص تھے جس کی بہادری کا چرچہ شام سے کربلا تک ہےجس کا نام مسلمانوں کے لئے امید اور اسلام کے دشمنوں کے لئے خوف کا باعث ہے۔
قاسم سلیمانی ضریح امام رضا ع

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حضرت امام رضا (ع) کی نورانی بارگاہ کے روضۂ مبارک سے گرد وغبار کی صفائی کے مراسم جو کہ آج برگزار کئے گئے اور ان مراسم میں آستان قدس رضوی کے متولی کی موجودگی اور چند ایک حوزہ علمیہ کے طلاب اور فضلاء، صوبہ خراسان کے ۷۰ آئمہ جمعہ، شھداء کی معزز فیملیز اور آستان قدس رضوی کے سرپرستوں نے بھی شرکت کی اور یہ مراسم معنویت سے سرشار ماحول میں برگزار کئے گئے ۔

ابھی مراسم شروع ہونے میں چند منٹ باقی تھے کہ جنرل قاسم سلیمانی آستان قدس رضوی کے متولی کے جس جگہ پر مراسم برگزار ہونے تھے تشریف لائے۔

اسلامی لشکر کے اس عظیم کمانڈر کی ان مراسم میں موجودگی، جس کا علماء،آئمہ جمعہ اور بارگاہ حضرت رضا(ع) کے خادموں کی طرف سے پر جوش استقبال ہوا اور تھوڑی مدت کے بعد، اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کی موجودگی میں ان مراسم کو شروع کیا گیا۔

ہمیشہ کی طرح یہ مراسم بھی کلام خدا سے شروع کئے گئے اوراس کے بعد زیارت امین اللہ اور آئمہ اطہار علیھم السلام کی ذوات مقدسہ سے توسل اور بالخصوص حضرت ثامن الحجج(ع) اور صدیقہ طاہرہ(س) سے توسل کے ساتھ ان مراسم کا آغاز کیا گیا۔

ان مراسم کی برگزاری کی پوری مدت کے دوران حاج قاسم سلیمانی بہت ہی آرامش کے ساتھ روضہ منورہ حضرت رضا(ع) کے ایک کونے میں کھڑے رہے  اور ضریح کی جالیوں کے روبرو ہو کر زیارت پڑھنےاور اھل بیت علیھم السلام کے مداحوں کی آواز پر ھمنوا ہو کر گریہ و زاری میں مصروف رہے اور پھر جب فرصت ملی تو ضریح کے پاس آکر اپنے ہاتھوں کو ضریح کی جالیوں میں ڈال کر اپنے دل وجان کو آستان رضوان کے سپرد کر دیا۔

اسلامی لشکر کا یہ کمانڈر جو کہ آج ایسے امام الرؤف کی زیارت کو آیا تھا جس کی سیرت تمام ایسے مجاہدین جو ہر دور میں حق کے لئے باطل کے خلاف لڑ رہے ہیں ان  کے لئے نمونہ ہے ؛ ایسے امام جس کی زندگی کا خلاصہ ولی امر مسلمین نے ایک جملہ میں کچھ اس طرح سے کیا ’’ مسلسل جدو جہد سے اور مبارزہ سے نہ تھکنے والے‘‘۔

ان مراسم میں جنرل سلیمانی کی موجودگی اور آستان مقدس رضوی سے تمسّک اور اسلامی کمانڈروں اور حریم اھل بیت علیھم السلام کے رزمندوں میں سے ایک کمانڈر کا اپنے امام کے ساتھ تجدید میثاق اور عھد تھا۔

آج میجر جنرل سلیمانی مشھد میں اکیلے حاضر ہوئے لیکن ایسا لگتا ہے کہ حریم اسلام اور مدافع حرم کے ہزاروں مجاہدین اور شہداء اور عراق اور سوریہ میں کئی میلین ایسے افراد جن کے دل امام الرؤف کے عشق سے مالا مال ہیں اور اسی طرح یمن اور دوسری اسلامی سر زمینوں میں بسنے والے اپنے کمانڈر کی سربراہی میں حضرت شمس الشموس کے آستانہ مقدسہ پر حاضہ ہوئے ہیں۔ اور اس عظیم سردار و جنرل کی نگاہوں اور زمزموں میں زیارت کر رہے ہیں؛ زیارت قبول ہو۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬