18 January 2017 - 15:36
News ID: 425756
فونت
فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی فوجیوں کے حملے میں دو فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے -
صھیونی


رسا نیوز ایجنسی کی صفا نیوز سے رپورٹ کے مطابق، الاقصی نیوز ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ حملہ النقب علاقے کے ام حیران کیمپ میں بدھ کی صبح شروع ہوا - اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا ہے کہ شہید ہونے والا ایک فلسطینی اپنی گاڑی سے اسرائیلی فوجی کو روندنا چاہتا تھا - 

فلسطینی نوجوان یعقوب موسی حسین ابوالقیعان کہ جو ام حیران کیمپ میں شہید ہوا ہے، اپنی گاڑی سے علاقے میں داخل ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کو روکنے کی کوشش کر رہا تھا اور اسی دوران اسرائیلی فوجیوں نے اس پر فائرنگ کردی -

اس جھڑپ کے دوران صیہونی پارلیمنٹ کے ایک عرب ممبر پارلیمنٹ ایمن عودہ ، صیہونیوں کی جانب سے فائر کی جانب والی ربرکی گولی سے زخمی ہوگئے- کہا جا رہا ہے کہ  ممبر پارلیمنٹ ایمن عودہ ، اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کے گھروں کو ڈھانے کی کارروائی روکنے کی کوشش کررہے تھے -

ان ذرائع ابلاغ نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ ام حیران میں ایک اسرائیلی فوجی ، ایک فلسطینی کی گاڑی کے نیچے دب کر ہلاک ہوگیا ہے- 

رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے ام حیران کیمپ میں فلسطینیوں کے گھروں کو ڈھانے کے لئے اس کیمپ پر حملہ کیا تھا- 

رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے  علاقے کے اکثر لوگوں کا محلے کی مسجد میں محاصرہ کرلیا اور کچھ کو کیمپ سے با ہر نکال دیا-/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬