‫‫کیٹیگری‬ :
18 January 2017 - 23:00
News ID: 425773
فونت
حجت الاسلام والمسلمین رشاد:
سرزمین ایران کے مشھور عالم دین حجت الاسلام و المسلمین رشاد نے اپنے درس اخلاق میں فرمایا : اگر طالب علم مخلص نہ ہو تو جس قدر بھی اس کا علم بڑھے گا خطرناک تر ہوتا جائے گا ۔
حجت الاسلام و المسلمین علی اکبر رشاد

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین ایران کے مشھور عالم دین حجت الاسلام و المسلمین علی اکبر رشاد نے اپنے درس اخلاق میں جو آج ظھر سے پہلے مدرسہ علمیہ امام رضا(ع) تهران میں منعقد ہوا فرمایا : اگر طالب علم مخلص نہ ہو تو جس قدر بھی اس کا علم بڑھے گا خطرناک تر ہوتا جائے گا ۔

انہوں نے کہا: الھی اقداروں کی منطقی معیاروں کے تحت درجہ بندی کی گئی ہے ، روایتوں اور عرفانی و اخلاقی کتابوں میں اخلاص، الھی اقداروں کی پہلی سیڑھی ہے ۔

حجت الاسلام والمسلمین رشاد نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ اخلاص کے مراتب ہیں اور ھر اخلاص کسی کے بس کا نہیں کہا: بعض مخلِص تو بعض مخلَص ہیں ، مخلِص پوری کوشش کرتا ہے کہ اس کے تمام اعمال خدا کی مرضی کے تحت ہوں ۔

انہوں نے مزید کہا: مخلَص ، مخلِص کا مرتبہ حاصل کرنے کے بعد اخلاص تک پہونچتا ہے یعنی مُخلَص انسان مُخلِص بھی ہے ، شیطان بھی کہتا ہے کہ مُخلَصین تک اس کی رسائی نہیں ہے کیوں کہ ان افراد کا وجود اتنا زیادہ شفاف اور زلال ہوچکا ہوتا ہے کہ برائیاں ان تک نہیں پہونچ سکتیں ۔

حجت الاسلام والمسلمین رشاد نے ریا کاری کو اخلاص کی ضد جانا اور کہا: ریا کی بھی دو قسمیں ہیں ، ایک مثبت دوسرے منفی ، اگر ریا ، خدا کے علاوہ کسی اور سے جزا حاصل کرنے کے لئے ہو تو منفی اور حرام ہے اور یہ ایک طرح کا شرک خفیف جانا جاتا ہے ، اور اگر ریا ، دوسرں کو نیک کاموں میں حوصلہ افزائی کے لئے ہو تو مثبت اور لائق تحسین ہے ۔

انہوں نے عبد کو خدا کا مُخلِص اور مُخلَص کو خدا سے مخصوص جانا اور کہا: مُخلَص اسے کہا جاتا ہے جو خدا کے مکمل اختیار میں ہو اور خداوند متعال اس کے لئے تدبیریں کرتا ہے ، ایسا انسان خدا کے دائرے میں ہے اور شیطان اس سے دور ہے ، مُخلَص کو شیطان سے کوئی خطرہ نہیں ہے ۔

حجت الاسلام والمسلمین رشاد نے فرمایا: اگر طالب علم ، طالب علم بننا چاہتا ہے تو وہ سب سے پہلے اپنے اندر اخلاص پیدا کرے ، کیوں کہ غیر مخلِص طالب علم اگر مدیر ، عالم ، مُدرّس اور صاحب منصب ہوگیا تو نہایت خطرناک ہوجائے گا ، جس قدر بھی اس کا علم بڑھے گا اتنا ہی خطرناک ہوتا جائے گا ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰ /ک۴۵۶

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬