19 January 2017 - 21:00
News ID: 425788
فونت
عراقی فوج کے سینئر کمانڈر نے موصل میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جاری آپریشن مکمل ہونے اور عراقی فوج کی کامیابی اور فتح اعلان کردیا ہے۔
موصل

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی فوج کے سینئر کمانڈر نے موصل میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جاری آپریشن مکمل ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے مشرقی موصل میں عراقی فوج کی کامیابی اور فتح اعلان کردیا ہے۔  

یہ اعلان عراق کی انسداد دہشت گردی سروس کے سربراہ اسٹاف جنرل طالب الشیغتی نے برطلہ میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ موصل کے مشرقی علاقے کو داعش سے مکمل آزاد کرا لیا گیا ہے۔

مزید علاقے واپس چھین لیے ہیں اور اب دریائے دجلہ کے کنارے موصل کا مشرقی علاقہ مکمل آزاد ہے اور جلد ہی مغربی موصل میں بھی داعش کے خلاف آپریشن شروع کیا جائے گا۔اسٹاف جنرل کے مطابق اہم علاقے اور اہم خطوط پر کام مکمل ہوچکا ہے اور صرف شمالی حصے کے کچھ مقامات پر کنٹرول حاصل کرنا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬