‫‫کیٹیگری‬ :
20 January 2017 - 17:26
News ID: 425805
فونت
اسلامی تعاون تنظیم نے کوالالامپور میں ہونے والے اجلاس میں میانمار حکومت سے روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام اور انسانی حقوق کی پامالی کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
 اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کو درپیش بحران کا جائزہ لینے کے لئے کوالالامپور میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم کے اختتامی اعلامیے میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام اور ان پر تشدد کا سلسلہ جاری رہنے پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے میانمار حکومت سے بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی پابندی کرنے اور بحران زدہ علاقوں میں امن و امان بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

کوالالامپور اجلاس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت میانمار کو یقین دلانا چاہئے کہ سیکورٹی اہلکار ہرطرح کے امتیازی سلوک سے اجتناب کرتے ہوئے قانون  پر عمل کریں گے اور جرائم انجام دینے والوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا ۔

اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس کے اختتامی اعلامیے میں حکومت میانمار سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کے تشخص اور شہری حقوق کے انکار کا سلسلہ بند کرے اور اپنے ہی ملک میں کیمپوں یا میانمار سے باہر زندگی بسر کرنے والے پناہ گزینوں کو اپنےگھروں میں آنے کے ل‏‏ئ‏ے حالات فراہم کرے ۔

اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ نے اپنے بیان میں فلسطینی عوام اور بیت المقدس کی حمایت کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی کالونیوں کی تعمیر کی مذمت کی اور اسے فلسطینی زمینوں پر قبضے کے لئے سامراجی اقدام سے تعبیر کیا - اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فلسیطنی عوام کے ناقابل انکار حقوق کو تسلیم کرانے کی کوشش کرے ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۸۱

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬