20 January 2017 - 20:43
News ID: 425808
فونت
ٹرمپ کی پالیسیوں کے مخالف نے واشنگٹن میں ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل کے سامنے خود کو آگ کو لگائی ہے ۔
مخالفین ٹرمپ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روزنامہ اینڈی پینڈنٹ نے جمعے کو اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ عینی شاہدین کے مطابق ٹرمپ مخالف نے اس بات پر احتجاج کرتے ہوئے خود کو  آگ کے حوالے کر دیا کہ امریکیوں نے ایک ایسے شخص کو ملک کا صدر منتخب کیا ہے جو آئین کی پابندی کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

ٹرمپ کی پالیسیوں کے اس مخالف نے واشنگٹن میں ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل کے سامنے خود کو آگ کو لگائی ہے ۔ ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل ، وہائٹ ہاؤس سے بہت کم فاصلے پر ہے ۔ 

اس شخص کی خود سوزی کی خبر سن کر واشنگٹن میں سیکڑوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور ٹرمپ کو صدر چنے جانے کے خلاف نعرے لگانے لگے۔

دوسری طرف واشنگٹن میں نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپوں کی بھی خبریں ملی ہیں ۔

ٹرمپ کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان اس وقت جھڑپیں شروع ہوگئیں جب وہ  واشنگٹن میں اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک پروگرام سے باہر نکل رہے تھے ۔

مظاہرین نے ٹرمپ کے حامیوں کا راستہ بند کر دیا اور ٹرمپ اور ان کے حامیوں کے خلاف شدید نعرے لگائے۔ 

جھڑپیں اتنی شدید تھیں کہ پولیس کو آنسو گیس کے گولے استعمال کرنا پڑے۔ واشنگٹن سمیت امریکہ کے مختلف علاقوں میں ڈونالڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کے موقع پر بھی ان کے خلاف شدید مظاہرے ہو رہے ہیں ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬