21 January 2017 - 13:47
News ID: 425831
فونت
ہندوستان نے اپنے دفاع کو مضبوط بنانےکیلئے روس اور اسرائیل سے۳۰۰ ارب ڈالر کا جنگی ساز و سامان خرید لیا ہے۔
انڈین فوج


رسا ںیوز ایجنسی کی ڈیلی پاکستان سے رپورٹ کے مطابق، ہندوستان نے اپنے دفاعی توانائی کو مضبوط بنانے کیلئے روس اور اسرائیل سے 300  ارب ڈالر کا جنگی ساز و سامان خرید لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق  ہندوستانی حکومت نے اسرائیل اور روس سے 3 سو ارب ڈالر سے زائد رقم کے اینٹی ٹینک میزائلز، ٹینک انجن ، راکٹ لانچر اور دیگر اقسام کا جنگی سازو سامان خرید لیا ہے جو ہندوستان میں پہنچنا شرو ع ہو گیا جبکہ ہندوستان کی جانب سے سامان کے مزید آرڈر بھی تیار ہیں ۔

ہندوستانی حکومت نے روس سے ہزاروں اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل ، ٹی 90 ٹینکس کے انجن اور ٹینکوں کے پرزے، روسی ساختہ ٹی 90ٹینک اور راکٹ لانچرز سمیت مختلف اقسام کے سازو سامان کی خریداری کی ہے جبکہ اسرائیل سے بھارتی نیوی کیلئے ہزاروں میزائلز ، جدید ترین بغیر پائلٹ ہوائی گاڑیاں منگوائی گئی ہیں ۔ان میں بھاری شدت والے بم ، فوجیوں کی گاڑیوں اور ٹینکس کیلئے حفاظتی سازوسامان اور ، گرنیڈ لانچر بھی شامل ہیں ۔

حکومتی ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے اس مقصد کیلئے سینئر افسران پر مشتمل دو مختلف ٹیمیں 2016ءکے اختتام پر روس اور اسرائیل بھیجی تھیں ۔ اور زیادہ تر خریدے گئے ہتھیاراسرائیل اور روس کی مختلف بندگاہوں سے خصوصی طیاروں سے بھارت پہنچنا شروع ہو گئے ہیں ۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬