23 January 2017 - 12:22
News ID: 425863
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کے شہد اء فاؤنڈیشن کے سربراہ نے منہدم شدہ پلاسکو عمارت کے دورے کے دوران کہا ہے کہ تہران میں پلاسکو عمارت کے حادثے کے فداکار فائر فائٹرز شہداء کے اہلخانہ اگر راضی ہوگئے تو پلاسکو حادثے کے فداکار شہداء کو منی کے شہدا کے مقبرے کے قریب دفن کیا جائے گا۔
پلاسکو سانحہ


رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے شہد اء فاؤنڈیشن کے سربراہ  حجۃ الاسلام والمسملین شہیدی تہران میں پلاسکو عمارت کے دورے کے دوران نے کہا ہے کہ تہران میں پلاسکو عمارت کے حادثے کے فداکار فائر فائٹرز شہداء کے اہلخانہ اگر راضی ہوگئے تو پلاسکو حادثے کے فداکار شہداء کو منی کے شہدا کے مقبرے کے قریب دفن کیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ پلاسکو عمارت کے شہداء نے فداکاری کا بہترین نمونہ پیش کیا اور سیکڑوں افراد کو بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اطلاعات کے مطابق پلاسکو عمارت کے ملبے سے ابھی تک دو شہیدوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ متعدد فائرفائٹرز ابھی بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں ملبہ اٹھانے کا کام جاری ہے امداری ادارے موقع پر موجود ہیں ۔

صدر حسن روحانی ، اسپیکر علی لاریجانی اور دیگر اعلی حکام نے کل منہدم شدہ پلاسکو عمارت کا قریب سے دورہ کیا اور امدادی کارروائیوں کا قریب سے جائزہ لیا۔صدر حسن روحانی نے کل نامہ نگاروں اور امدادی ٹیموں کے اہلکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم فائرفائٹرز کی فداکاری کے سامنے سرتعظیم جھکاتے ہیں جنھوں نے اپنی جانوں کو فدا کرکے سیکڑوں افراد کی جانیں بچا ئیں ہم فائر فائٹرز اور ان کے اہلخانہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

صدر حسن روحانی نے اس موقع پر امدادی کارروائیوں اور ملبہ اٹھانے کے کام کا قریب سے مشاہدہ کیا اور امدادی اداروں اور کارکنوں کے درمیان  باہمی تعاون کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ امدادی کارکنوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے پلاسکو عمارت کا حادثہ ہمارے لئے ایک انتباہ سبق آموز درس ہے ۔

صدر حسن روحانی نے اس حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے فائر فائٹرز کی فداکاری اور جاں نثاری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فائر بریگيڈ کے اہلکاروں نے فاداکاری کے بہترین نمونے پیش کئے اور انھوں نے سیکڑوں افراد کو بچا کر اپنی جان جاں آقریں کے سپرد کردی۔ واضح رہے کہ چار روز قبل  تہران کے مرکزی علاقے میں واقع 17 منزلہ کمرشل عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جسے بجھانے کے لیے فائر فائٹرز کی بڑی تعداد مصروف تھی کہ اسی دوران عمارت زمین بوس ہوگئی۔

ایران کے ریسکیو ذرائع کے مطابق  واقعہ میں کم از کم 20 فائر فائٹرز ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جبکہ فائرفائٹرز سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جہاں ایک فائر فائٹرز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگيا۔

اطلاعات کے مطابق پلاسکو عمارت تہران میں استنبول چوراہے کے مشرقی سمت میں واقع ہے اس عمارت کو ایران کی پہلی ماڈرن اور بلند ترین عمارت کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جو 54 سال قبل تعمیر کی گئی تھی ۔

پلاسکو عمارت کے حاثے کے بعد صدر حسن روحانی اور رہبر معظم انقلاب اسلامی نے الگ الگ پیغامات صادر کئے ہیں جن میں فائر فائٹرز کی فداکاریوں کو خراج تحسین پیش کیا گيا ۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬