24 January 2017 - 16:10
News ID: 425885
فونت
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور کے نواح میں واقع ابو بکر نامی مسجد سے پولیس نے ۲ خودکش جیکٹس برآمد کرلی ہیں لیکن اس سلسلے میں کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔
خودکش جیکٹس

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور کے نواح میں واقع ابو بکر نامی مسجد سے پولیس نے 2 خودکش جیکٹس برآمد کرلی ہیں لیکن اس سلسلے میں کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

پہاڑی پورا پولیس اسٹیشن کے ایک عہدیدار نے ڈان  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ  پولیس اہلکاروں نے خفیہ اطلاع ملنے پر موٹروے کے ساتھ واقع مسجد ابو بکر پر چھاپہ مارا۔

انھوں نے بتایا کہ پولیس کو مسجد کے موذن کے کمرے سے 2 خودکش جیکٹس ملیں، جن میں 5 کلوگرام بارودی مواد موجود تھا۔ تاہم چھاپے کے وقت موذن اپنے کمرے میں موجود نہیں تھے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز سجاد خان کا کہنا تھا کہ خودکش جیکٹس ناکارہ بنا دی گئی ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد کے لئے مسجدوں اور وہابی مدرسوں کا استعمال کرتے رہتے ہیں۔ اور وہابیوں کے زیر انتظام مسجدوں اور مدارس میں دہشت گردوں کو باقاعدہ تربیت دی جاتی ہے اسلام آباد کی لال مسجد اس کا ایک اہم نمونہ ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬