‫‫کیٹیگری‬ :
24 January 2017 - 16:25
News ID: 425887
فونت
حرم مطہر امام رضا علیہ السلام میں قرآںی محفل کا مشہد مقدس کے اسلامی تہذیب کے ۲۰۱۷ء میں دارالحکومت کے بین الاقوامی مہمانوں کے اجتماع میں آغاز ہوا۔
حرم مطہر امام رضا علیہ السلام میں قرآںی محفل

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ عظیم محفل بعنوان" قرآن سے وابستگی" آج بروز پیر 23 جنوری 2017ء میں حرم مطہر رضوی کے دارالرحمہ ہال میں زائرین مجاورین، قرآنی معاشرہ اور بین الاقوامی مہمانوں اور حکومتی عہدہ داروں کے حضور شام 6 بجے سے رات آٹھ بجے تک جاری رہے گی۔

اس معنوی پروگرام میں سید محمد جواد حسینی؛ بین الاقوامی قاری قرآن کریم اور نوجوان قاری سید حمزہ موسوی تلاوت قرآن کریم سے آغاز کریں گے۔

اس کے بعد فدک الزھرا()نامی گروہ منقبت خوانی اوربین الاقوامی قاری و شہید منا حاج محسن حاجی حسنی کارگر کے پوسٹر کی رونمائی اور اسی طرح ایک نفیس قرآن کریم کی رونمائیکہ جو 2017ء میں مشہد کے مہمانوں کو ہدیہ کیا جائے گا رونمائی ہوگی اور ان کے علاوہ دوسرے پروگرام بھی شامل ہیں۔

اس عظیم محفل میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا اہل سنت کے منابع میں مقام و مرتبت کے عنوان سے ایک کتاب  آستان قدس رضوی کےمہمانوں کو ہدیہ کی جائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ دنیائے اسلام کا ثقافتی دارالحکومت کے طور پر 20117ء میں مشہد مقدس کے افتتاحی پروگرام بروز منگل 24 جنوری کو حرم مطہر رضوی میں منعقد ہونے والا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬