25 January 2017 - 09:57
News ID: 425897
فونت
شیعہ علماء کونسل نے کہا ہے کہ بحرین میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر امت مسلمہ خاموش نہیں رہ سکتی۔
بحرینی شیعوں


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے لاھور مین کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بحرین، مکتب اہل بیت کے ماننے والوں کی اکثریت کا ملک ہے، مگر انہیں آل خلیفہ کی شہنشاہیت شہری اور جمہوری حقوق دینے کو تیار نہیں۔

جھوٹے مقدمات میں تحریک اسلامی الوفاق کے تین نوجوان کارکنوں کی سزائے موت سے واضح ہو گیا ہے کہ مشرق وسطی میں فسادات پیدا کرنے والے ایک عرب ملک کے فرمانروا کے حمایتی، بحرین کے شاہی خاندان آل خلیفہ کے مظالم اپنی حدیں پار کر چکے ہیں۔ مگر انہیں خون کا حساب اور بزرگ رہنما آیت اللہ عیسی قاسم کی شہریت کی منسوخی، الوفاق کے دیگر قائدین کی نظر بندیاں اور سزاؤں کا حساب دینا ہوگا۔

علامہ سبطین سبزواری نے استفسار کیا کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیمیوں کو بحرین کے مظالم کیوں نظر نہیں آ رہے۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ علماء کونسل بحرینی عوام کے حقوق کے حق میں آواز بلند کرتی رہے گی۔ اُمت واحدہ کے کسی بھی فرد کو جہاں بھی تکلیف ہوگی، بحیثیت مسلمان ان سے اظہار یکجہتی کرنا اپنے فرائض میں سمجھتے ہیں۔

انہوں نے عالمی اداروں کی دوغلی پالیسی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے مسائل پر اقوام متحدہ کی پالیسی منافقانہ ہی رہی ہے۔ برما، بحرین، یمن، شام، کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں پر مظالم جاری ہیں مگر اقوام متحدہ انہیں تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔/۹۸۸/ن۹۴

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬