‫‫کیٹیگری‬ :
25 January 2017 - 21:50
News ID: 425915
فونت
آیت الله مجتهد شبستری:
تبریز کے امام جمعہ نے کہا: اسلام ، دشمن کے پروپگنڈے کے برخلاف دین محبت و صلح ہے ، آیات و روایات کے حوالے سے دین اسلام، محبت وشفقت پر استوار ہے نیز انسانوں کو ایک دوسرے کی امداد کی دعوت دیتا ہے ۔
آیت الله مجتهد شبستری


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی شھر تبریز سے رپورٹ کے مطابق، صوبہ مشرقی آذربائجان میں ولی فقیہ کے نمائندہ آیت الله محسن مجتهد شبستری نے آج ظھر وقت ایک پروگرام میں کہا: عصر حاضر میں دشمن نے اپنی پوری توانائی دین اسلام کو شدت پسند اور تشدد کا دین ثابت کرنے میں صرف کردیا ہے ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ دین اسلام محبت و شفقت اور صلح و خدمت کا دین ہے کہا: دشمن کے پروپگنڈے کے برخلاف اسلام دین محبت و صلح ہے ، آیات و روایات کے حوالے سے دین اسلام محبت وشفقت پر استوار ہے نیز انسانوں کو ایک دوسرے کی امداد کی دعوت دیتا ہے ۔

شھر تبریز کے امام جمعہ نے دین اسلام کا خلاصہ محبت بتایا اور کہا: اسلام میں متعدد اور فراوان تعبیریں موجود ہیں جو اسلام کو محبت و شفقت کا دین ثابت کرتی ہیں ، مگر دشمن اس بات میں کوشاں ہیں کہ اسلام کو بدترین اور شدت پسند دین ثابت کر سکے ، دین اسلام میں نیازمندوں اور محروموں کی امداد کی تاکید کی گئی ہے ۔

انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ضرورت مندوں کو صدقات کی رقم دینا ائمہ معصومین(ع) کی سیرت رہی ہے کہا: دین اسلام نے صدقہ اور زکات دینے کی تاکید کی ہے ، اور اس دین نے صدقات کے سلسلے میں جو تعبیریں استعمال کی ہیں ان سے یہ ظاھر ہے کہ صدقہ ضرورت مندوں کو نہیں خداوند متعال خود صدقہ لینے والا ہے ، صدقہ انسانوں کو حادثاتی موت سے محفوظ رکھتا ہے اور عذاب الھی سے نجات کا باعث ہے ۔

خبرگان رھبر کونسل کے رکن نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ انقلاب اسلامی ایران نے مستضعفین کو پیروزی نصیب کی کہا: دشمن سوشل میڈیا کے ذریعہ جوانوں کے عقائد کمزور کرنا چاہتا ہے لہذا ہمیں اس سلسلے میں مناسب اقدام کرنا چاہئے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۷۳

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬