‫‫کیٹیگری‬ :
26 January 2017 - 15:44
News ID: 425927
فونت
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ پروجیکٹس سیکشن نے مسجد سہلہ کے گنبد پہ سونے کی پلیٹیں لگانے کا کام شروع کر ہونے کا اعلان کیا ہے۔
مسجد سہلہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ پروجیکٹس سیکشن کے چیف انجینئر ضیاء مجید صائغ نے الکفیل نیٹ ورک کے نمائندے کو بتایا ہے کہ ان کے سیکشن نے مسجد سہلہ کے گنبد پہ سونے کی پلیٹیں لگانے کا کام شروع کر دیا ہے کہ جسے مقررہ مدت میں مکمل کر دیا جائے گا۔

انہوں نے اس پروجیکٹ کا کام شروع ہونے کے سلسلہ میں بیان کیا کہ یہ کام بہت ہی منظم طریقہ سے انجام دیا جا رہا ہے جو بہت ہی جلد اپنے اختمامی مراحل تک پہوچے گا ۔

واضح رہے کہ مسجد کا یہ گنبد مقام امام زمانہ(عج) کے بالکل اوپر واقع ہے کہ جو بیک وقت مسجد سھلہ اور مقام امام زمانہ (عج) کا گنبد شمار ہوتا ہے۔

مسجد سهلة میں سات تاریخی و دینی مقامات ہیں کہ جن میں سے ایک مقام امام زمانہ (عج) بھی ہے مقام امام زمانہ کا گنبد اپنی ابتداء سے اونچائی کی انتہاء تک 12 میٹر بلند ہے اور اس کا قطر 11,48 میٹر ہے۔

گنبد کے بیرونی حصہ پہ سونے کی پلیٹیں لگائی جائیں گی جب کہ گنبد کے اندرونی حصہ میں گنبد کی بیرونی بنیاد پہ کاشانی ٹائلز نصب کی جائیں گی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬