‫‫کیٹیگری‬ :
27 January 2017 - 18:50
News ID: 425937
فونت
اس ھفتہ تہران کی نماز جمعہ کے خطبے میں؛
ایران کے دارالحکومت تہران کے امام جمعہ نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے میں امریکی صدر جمھوریہ کو جنگ و جدال اور ظالموں کی حمایت جیسی غلط سنتوں اور ثقافتوں کو مٹانے کی نصیحتیں کرتے ہوئے کہا: امریکن حکمرانوں میں موجود آمریت کا مزاج آسانی سے نہیں ختم ہونے والا مگر یہ کام ناممکن بھی نہیں ہے ۔
آیت اللہ موحدی کرمانی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے دارالحکومت تہران کے امام جمعہ آیت الله محمد علی موحدی کرمانی نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے میں جو سیکڑوں نماز گزاروں کی شرکت میں مصلائے تہران میں منعقد ہوا ، امریکی صدر جمھوریہ ڈونالنڈ ٹرامپ کو جنگ و جدال اور ظالموں کی حمایت جیسی غلط سنتوں اور ثقافتوں کو مٹانے اور اس ملک کی صادقانہ خدمت کرنے کی نصیحتیں کی ۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ ڈونالنڈ ٹرامپ قوم کی خدمت، ملک کا احیاء ، گذشتہ حکومت کے ہاتھوں انجام پائی خرابیوں کی اصلاح ، امریکی عوام کی فقر و تنگدستی نجات اور دیگر ممالک میں عدم مداخلت کے وعدے سے وائٹ ہاؤس پہونچے ہیں اور اب انہیں اپنے کئے ہوئے تمام وعدوں کو پورا کرنے کی کوشش کرنا چائے ۔

اپنی جان و ناموس اور ملک کی حفاظت کرنے والے دھشت گرد نہیں ہیں

انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اپنی جان و ناموس اور ملک کی حفاظت دھشت گردی نہیں ہے کہا: مغربی حکومتوں نے دھشت گردوں اور خونخواروں کو اسلحہ فراھم کرکے  اپنی عزت و آبرو مٹا دی نیز اپنے ملک کا سرمایہ بھی لٹا دیا ۔

آیت الله موحدی کرمانی نے امریکی صدر جمھوریہ ڈونالنڈ ٹرامپ کو جنگ و جدال اور ظالموں کی حمایت جیسی غلط سنتوں اور ثقافتوں کو مٹانے اور اس ملک کی صادقانہ خدمت کرنے کی نصیحتیں کیں اور کہا: وہ سابق امریکی صدور کی غلط پالیسیوں اور دوسرے ملکوں کے امور میں مداخلت کے بجائے اپنے ملک کے عوام کے مسائل کے حل پر توجہ دیں ۔

انھوں نے یہ کہتے ہوئے کہ امریکن حکمرانوں میں موجود آمریت کا مزاج آسانی سے نہیں ختم ہونے والا مگر یہ کام ناممکن بھی نہیں ہے، امریکی صدرجمھوریہ کو بین الاقوامی قوانین کی پابندی کی نصیحت کی اورکہا: ڈونلڈ ٹرمپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ جو لوگ اپنی جان و مال اور عزت و آبرو کا دفاع کررہے ہیں وہ دہشت گرد نہیں ہیں ۔

تہران کے امام جمعہ نے عشرہ فجر اور اسلامی انقلاب کی سالگرہ نزدیک ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے عشرہ فجر کو امام ِخمینی کے بقول عشرہ انفجار نور اور ملک کو تاریکوں سے نجات کے ایام بتائے اور کہا: پہلویوں کے زمانے میں ملک میں سخت ترین اور ذلت کے ایام تھے ، اس دور میں کسی میں یہ ہمت نہیں تھی کہ وہ امام خمینی کا توضیح المسائل اپنے پاس رکھتا ۔

آیت الله موحدی کرمانی مزید کہا: رضا خان نے خواتین کے سروں سے چادر اتارلی ، مجلسوں پر پابندی لگا دی ، علماء کے سروں سے عمامہ اتارا اور ایران کو شرم آور ملک بنا کر رکھ دیا تھا ، محمد رضا شاہ نے بھی جیلوں کو بے گناہوں سے بھر دیا تھا اور لوگوں کو ٹارچر کیا ۔

انہوں نے یاد دہانی کی : مرحوم آیت اللہ ھاشمی رفسنجانی کو کس قدر ٹارچر کیا گیا ، ایک بار جب وہ جیل سے چھوٹ کر آئے تو میں نے ان سے پوچھا کہ کچھ اندر کے حالات بیان کریئے تو آپ نے فرمایا کہ ایک رات ہمیں تاروں سے باندھ دیا گیا اور صبح تک ہماری پٹائی کرتے رہے ، میں چیختا چلتا اور بے ہوش ہوجاتا وہ لوگ دوبارہ مجھے ہوش میں لاتے اور ہماری پٹائی کرتے ۔

انقلاب اسلامی شھیدوں کی ہمارے پاس امانت ہے

تہران کے امام جمعہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ انقلاب اسلامی آسانی کے ساتھ ہم تک نہیں پہونچا بلکہ اس راہ میں فراوان شھید دئے گئے ہیں لھذا اس انقلاب کی قدر کی جائے کہا: انقلاب اسلامی شھیدوں کی امانت ہے جسے شھیدوں نے ہمارے ہاتھوں سونپا ہے ۔

انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ رضا شاہ کے زمانے میں عوام کی کوئی اہمیت نہیں تھی ، ووٹ پیٹیوں سے وہی باہر آتا تھا جو شاہ چاہتا تھا کہا: امام خمینی (ره) نے ایران کو بدل کر رکھ دیا ، فسادوں اور برائیوں  سے بھرے ہوئے نظام حکومت کو  نورانی رنگ دے دیا ۔

مظلوموں کی فریاد حکومت آل سعود کو نابود کر دے گی

آیت الله موحدی کرمانی نے یہ کہتے ہوئے کہ آج عراق، یمن ، بحرین اور شام میں سعودی حکومت براہ راست جن جرائم کا ارتکاب کررہی ہے دنیا والے ان سے بخوبی واقف ہیں اور جن جرائم کا ارتکاب آل سعود کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ کررہے ہیں وہ بھی کسی پر پوشیدہ نہیں ہیں کہا: آل سعود نے یمن میں مداخلت کرکے خون کی ندی بہا دی اور اس ملک کو ویرانے میں بدل کر رکھ دیا ۔

انہوں نے شام کے سلسلے میں سعودی حکومت کی مداخلتوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: آل سعود نے شام کے منتخب اور قانونی صدر جمھوریہ بشار اسد کو اقتدار سے ہٹانے کے لئے اس ملک میں مداخلت کی لیکن اس کا نتیجہ خونریزی اور تباہی کے علاوہ اور کچھ نہ نکل سکا ۔

تہران کے امام جمعہ نے آل سعود اور آل خلیفہ کو خطاب کرتے ہوئے کہ یمن اور بحرین کے مظلوموں کی فریاد ان کی حکومت کو نابود کردے گی بحرینوں اور یمن کی عوام کو استقامت کا مظاھرہ کرنے کی تاکید کی ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۹۲۴

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬