27 January 2017 - 18:52
News ID: 425938
فونت
سعودی عرب کی فوج نے مشرق میں العوامیہ کے علاقے المسورہ کی بجلی جمعے کے روز دوسرے دن بھی منقطع کر دی۔
آل سعود

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی فوج نے عوام کے مظاہروں کی روک تھام، مشرقی علاقے کے لوگوں میں رعب و وحشت پیدا کرنے اور ان پر دباؤ ڈالنے کی غرض سے المسورہ کی بجلی جمعے کے روز بھی منقطع رکھی۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق آل سعود کی ظالم فوج نے مشرقی سعودی عرب کے شہریوں پر دباؤ میں شدید اضافہ کر دیا ہے۔

سعودی فوج نے یہ دباؤ، سعودی جیل میں سرگرم عمل کارکن محمد الحساوی کے قتل کے بعد سعودی عوام کے بڑھتے ہوئے احتجاجات کو دبانے کی غرض سے بڑھایا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ سعودی حکام علاقے کی توسیع کے بہانے المسورہ قصبے کے غریب عوام کے مکانات اور گھروں کو مسمار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جبکہ انسانی حقوق کے سعودی و یورپی ادارے نے سعودی حکام کے اس اقدام کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب کے مشرقی علاقوں میں دو ہزار گیارہ سے حکومت مخالف پرامن مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے عوام اپنے ملک میں سیاسی اصلاحات، آزادی بیان، سیاسی قیدیوں کی رہائی اور مذہبی و اقتصادی امتیازی سلوک کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬