‫‫کیٹیگری‬ :
27 January 2017 - 21:42
News ID: 425953
فونت
علاء الدین بروجردی:
ایران کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ مختلف میدانوں میں ایران پاکستان تعاون کا فروغ خطے کی سلامتی اور استحکام میں مدد گار ثابت ہوگا۔
علاء الدین بروجردی

 

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد میں پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ سے بات چیت کرتے ہوئے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی سے متعلق ایرانی پارلیمانی کمیشن کے سربراہ سید علاء الدین بروجردی نے کہا کہ تہران اسلام آباد تعلقات کے فروغ سے خطے کی سلامتی اور استحکام کو پائدار بنانے میں مدد ملے گی۔

علاء الدین بروجردی اور ناصر خان جنجوعہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں تہران اسلام آباد تعلقات کے فروغ کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

دونوں عہدیداروں نے علاقے کی تبدیلیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ایران اور پاکستان کے درمیان اقتصادی، تجارتی، سیکورٹی اور سرحدی تعاون میں اضافے کو ضروری قرار دیا۔

ایران کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ اور پاکستان کے وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی نے یہ بات زور دیکر کہی کہ دونوں ملکوں کی سرحدی اور سیکورٹی کمیٹی کے اجلاس جلد از جلد بلانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ایران کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ سید علاء الدین بروجردی، علاقائی و عالمی مسائل پر تبادلہ خیال اور تہران میں ہونے والی عالمی فلسطین کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ دینے کی غرض سے بدھ کے روز پاکستان پہنچے تھے۔

پچھلے تین روز کے دوران سید علاءالدین بروجردی نے پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر، سینیٹ کے چیئرمین، مشیر خارجہ اور دفاعی کمیٹی کے سربراہوں سے الگ الگ ملاقات کی اور انہیں فلسطین کانفرنس میں شرکت کی باضابطہ دعوت بھی دی۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬