‫‫کیٹیگری‬ :
28 January 2017 - 22:52
News ID: 425975
فونت
ڈاکٹر حسن روحانی :
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے تہران کے سربراہی ہال میں ٹورسٹ گائیڈز کے سترہویں بین الاقوامی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انقلاب اسلامی کی بدولت ایران کو سیاسی استقلال نصیب ہوا اور اقوام عالم کے درمیان دیوار حائل کرنے کا دور اب ختم ہوگیا ہے۔
حسن روحانی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے تہران کے سربراہی ہال میں ٹورسٹ گائیڈز کے سترہویں بین الاقوامی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انقلاب اسلامی کی بدولت ایران کو سیاسی استقلال نصیب ہوا اور اقوام عالم کے درمیان دیوار حائل کرنے کا دور اب ختم ہوگیا ہے۔

صدر حسن روحانی نے سیاحت کے عالمی ادارے کے سکریٹری اور اجلاس میں شریک دیگر معزز مہمانوں کو خوش آمیدد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران ایک تاریخی ، سیاحتی ، ثقافتی اور مہمان نواز ملک ہے جو امن و سلامتی کی نعمت سے مالا مال ہے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایرانی قوم تاریخ ساز قوم ہے اس قوم نے آج سے 38 سال قبل انقلاب اسلامی برپا کرکے سیاسی استقلال حاصل کیا اور ملک کے سیاسی استقلال کے لئے اس قوم نے بیشمار قربانیاں پیش کی ہیں جبکہ سیاسی استقلال میں ہماری کسی بڑی طاقت یا کسی بڑے ملک  نے مدد نہیں کی ۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ آج ایران،  انقلاب اسلامی کی بدولت ہر شعبہ میں استقلال حاصل کرچکا ہے اور انقلاب اسلامی کا سب سے بڑا کارنامہ ایرانی قوم کو سیاسی استقلال عطا کرنا ہے۔ صدر روحانی نے کہا کہ انقلاب اسلامی میں ایران کی تمام اقوام کا حصہ ہے اور آج ایران میں مسجد کے ساتھ چرچ اور دیگر اقوام کی عبادت گاہیں بھی موجود ہیں۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران میں عیسائيوں، زرتشتیوں اور یہودیوں کو بھی وہی آزادی حاصل ہے جو مسلمانوں کو حاصل ہے۔

ایرانی صدر نےسیاحت کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سیاحت اقوام عالم کے درمیان ایک پل کے مانند ہے جس کا کام اقوام عالم کو ایکدوسرے کے ساتھ ملانا ہے۔ اقوام عالم کے درمیان دیوار حائل کرنے کا دور اب ختم ہوگیا۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران اسلامی ثقافت اور اسلامی تمدن کا مظہر ہے ایران ایک قدیم ملک ہے جس کی ثقافت اور تمدن سات ہزار سالہ عرصہ پر محیط ہے ۔ ایران دنیا میں پائدار امن و صلح کا خواہاں ہے اور ایران عام تباہی پھ؛یلانے والے ہتھیاروں کے خلاف ہے ایران انسانی حقوق ، جمہوریت ، استقلال اور آزادی کا حقیقی علمبردار اورمظہر ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬