‫‫کیٹیگری‬ :
30 January 2017 - 11:31
News ID: 425999
فونت
شامی فوج نے اعلان کیا ہے کہ دمشق کے مضافاتی علاقے وادی بردی میں پوری طرح امن قائم ہوگیا ہے
وادی بردی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے ٹیلی ویژن چینل الاخباریہ نے اتوار کو شامی فوج کا ایک بیان نشر کیا جس میں کہا گیا ہے کہ سخت اور دشوارگذار علاقے وادی بردی میں شامی فوج کا آپریشن کچھ اس طرح کامیابی سے انجام دیا گیا کہ اس میں  عام شہریوں کا نقصان نہ ہونے پائے اور علاقے کے بعض دیہاتوں میں لوگوں کے درمیان امن و آشتی کا راستہ بھی ہموار ہوجائے  -

شامی فوج نے وادی بردی کے علاقے میں آپریشن کرکے چار کلومیٹر مربع علاقے پر پھیلے ہوئے دس گاؤں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا -

شامی فوج نے اپنے بیان میں اعلان کیا ہے کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ کے لئے پہلے سے بھی زیادہ پرعزم ہے - وادی بردی ہی وہ علاقہ ہے جہاں سے دمشق کے باشندوں کے لئے پانی کی سپلائی ہوتی ہے اور کچھ عرصے قبل دہشت گردوں نے دمشق کے لئے پانی سپلائی منقطع کردی تھی -/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬