30 January 2017 - 12:28
News ID: 426008
فونت
تہران:
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں پلاسکو تجارتی سینٹرکے سانحےمیں شہید ہونے والے فائر بریگيڈ کے ۱۶ اہلکاروں کی نماز جنازہ آیت اللہ امامی کاشانی کی امامت میں آج صبح ادا کی گئی۔
پلاسکو حادثے میں شہید ہونے والوں کی تشییع

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں پلاسکو تجارتی سینٹرکے سانحےمیں شہید ہونے والے فائر بریگيڈ کے 16 شہیدوں کی تشییع اور نماز جنازہ میں ایران کےاعلی سول اور فوجی حکام کے علاوہ لاکھوں  مؤمنین نے شرکت کی ۔

شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت کے لئے مؤمنین صبح 7 بجے سے ہی مصلی امام خمینی (رہ) پہنچنا شروع ہو گئے تھے۔

نماز جنازہ کے بعد جلوس جنازہ میں لاکھوں افراد نے شرکت کر کےفائر بریگیڈ کے شہداء کی فداکاری اور جاں نثاری پر انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔

کل رات رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں پلاسکو سانحے میں فائربریگیڈ کے جوانوں کی فداکاری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فرمایاتھاکہ ایرانی قوم کو اپنے بہادر اور فداکار جوانوں کے پختہ عزم  وہمت اور شجاعت پر فخر ہے۔

واضح رہے کہ 19 جنوری کو تہران کے تجارتی سینٹرپلاسکو میں آگ لگنے سے فائر بریگيڈ کے 16 اہلکاروں سمیت 20 افراد شھید ہو گئے تھے ۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬