‫‫کیٹیگری‬ :
30 January 2017 - 21:36
News ID: 426013
فونت
سرزمین ایران کے مرجع تقلید حضرت آیت الله علوی گرگانی نے جوان طلاب کو جوانی کی قدر کرنے کی نصیحیتیں کرتے ہوئے کہا کہ اپنی پوری توانائی کے ساتھ علم حاصل کریں ۔
آیت الله علوی گرگانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله علوی گرگانی نے آج صبح شهر پیشوا کے مدرسه علمیه جعفریه کے طلاب سے ملاقات میں سوره توبه کی 20 ویں آیت کے ضمن میں کہا : جوان طلاب اپنی جوانی کی قدر کریں ، سختیاں برداشت کریں اور اپنی عمر سے بخوبی استفادہ کریں کیوں کہ جوانی گزر جائے گی اور ھرگز واپس بھی نہیں ائے گی ۔

حوزه علمیه قم میں درس خارج فقہ کے استاد نے مزید کہا: جوانی کے گزرنے بعد افسوس کسی کام کا نہیں ، لہذا افسوس کرنے سے پہلے اپنی جوانی سے بخوبی استفادہ کی کوشش کریں ، راتوں کی بیٹھکی اور پیپر پڑھنے میں اپنا بیھودہ وقت ضائع نہ کریں ، بہت دیکھنے میں آیا ہے کہ طلاب اپنا کافی وقت حکومت کے معاملات میں بحث کرنے میں گوا دیتے ہیں ۔

انہوں نے یاد دہانی کی : گذشتہ علمائے کرام اپنی انتھک کوشش اور وقت کو اہمیت دینے کی بنیاد پر کامیابی سے ہمکنار ہوئے ، شیخ انصاری رہ کے حالات زندگی میں ذکر کیا گیا ہے کہ آپ نے اپنی عبا اور قبا کو ایک ہی میں سل رکھّا تھا تاکہ لباس اتارنے میں کم سے کم وقت صرف ہو ۔

حضرت آیت الله علوی گرگانی نے طلاب کی علمی فعالیتوں اور کوششوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا: طلاب ان دنوں مطالعہ اور مباحثہ پر زیادہ وقت صرف نہیں کرتے ، حتی درس کی نشست میں بھی ایک دوسرے سے باتیں کرتے ہیں ، استاد کے پڑھانے پر توجہ نہیں کرتے اور اگر استاد کے پڑھائے پر توجہ بھی کی ہے تو بعد میں اس کا مباحثہ نہیں کرتے ۔

انہوں نے مزید کہا: علم حاصل کرنا آسان نہیں ہے ، علم حاصل کرنے کے لئے شب و روز کوشش کریں تاکہ ملکہ حاصل ہوسکے ، اس طرح کے سوال کرنے والے کے لئے علم و معرفت کا دریا قرار پائیں ، جیسا کہ ماضی کے علمائے کرام تھے ۔

حوزه علمیه قم میں درس خارج فقہ کے استاد نے اس نشست میں موجود طلاب سے کہا: آپ زیادہ سے زیادہ علم حاصل کریں کیوں کہ آپ کے ماں باپ آپ کو ایک تعلیم یافتہ انسان دیکھنا چاہتے ہیں کہ جو فقط اور فقط کوششوں کے ذریعہ ہی حاصل ہوسکتا ہے ۔

انہوں نے آخر میں بیان کیا: خداوند متعال نے سورہ توبہ کی 20 ویں آیت میں فرمایا ہے کہ جن لوگوں کا عمل اور اقدام خدا کے لئے ہے وہ کامیاب ہیں ، لہذا میں طلاب کو نصیحیتیں کرتا ہوں کہ وہ اپنے اعمال اور تعلیم میں خدا سے مدد لیں جیسا کہ حضرت امام صادق(ع) نے بھی اس بات کی تاکید کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ علم فقط تعلیم اور کوشش سے حاصل نہیں ہوگا بلکہ خدا کی مدد بھی طلاب کے شامل حال ہونا ضروری ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۵۱۳

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬