31 January 2017 - 15:04
News ID: 426018
فونت
بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کی تاریخی وطن واپسی کے دن اورعشرہ فجر کے آغاز کی مناسبت سے آج بارہ بہمن کو سارے ایران میں جشن کا سماں ہے۔
عشرہ فجر

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عشرہ فجر کی تقریبات کا آغاز آج صبح اس تاریخی لمحے سے ہوا جس لمحے، بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) ایران کی سرزمین میں تشریف فرما ہوئے تھے۔

ایرپورٹ سے بھشت زہرا قبرستان کے راستے پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ۔

عشرہ فجر کی تقریبات کا آغاز بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح)  کے حرم مطہر کے احاطے میں ہوا۔ ان تقریبات میں عوام کی بڑی تعداد، شہدا کے اہلخانہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے سول اور فوجی حکام نے شرکت کی۔

 بارہ بہمن کی تقریبات کو کوریج دینے کے لئے پانچ سو پچاس سے زیادہ نامہ نگار اور کیمرہ مین ان تقریبات میں شریک ہیں ۔

دریں اثنا ایران کے تمام اسکولوں میں اسلامی انقلاب کی گھنٹی بھی بجائی گئی اور طالب علموں نے امام خمینی (رح)  اور انقلاب کے بارے میں اشعار پڑھ کر بانی انقلاب اسلامی، ایران اور شہدا کی امنگوں کو عملی جامہ پہنانے کے عہد کی تجدید کی۔

واضح رہے کہ حضرت امام خمینی (رح)  38 سال قبل آج ہی کے دن پندرہ سال جلاوطنی کی زندگی گذارنے کے بعد یکم فروری سنہ انیس سو اناسی کو ایران واپس تشریف لائے جہاں لاکھوں ایرانی عوام نے آپ کا فقیدالمثال اور تاریخی استقبال کیا۔ ایران میں آپ کے اس تاریخی داخلے کے ساتھ  ہی گیارہ فروری سنہ انیس سو اناسی کو انقلاب کی کامیابی کا راستہ ہموار ہو گیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬