31 January 2017 - 15:25
News ID: 426022
فونت
اسلامی تحریک کے ممبران اسمبلی گلگت بلتستان کی قائد ملت جعفریہ پاکستان سے وفد کی صورت میں اہم ملاقات کی ۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تحریک کے ممبران اسمبلی گلگت بلتستان کی قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی  سے مرکزی دفتر میں   اہم ملاقات۔ 

اس ملاقات میں مرکزی سکریٹری جنرل اسلامی تحریک پاکستان حجت الاسلام عارف حسین واحدی، مرکزی رہنما ڈاکٹر حجت الاسلام شبیر حسن میثمی ممبر قانون ساز اسمبلی کیپٹن سکندر،کیپٹن ریٹائرڈ  شفیع محمد ،شیخ محمد علی، محترمہ ریحانہ عبادی، نائب صدر اسلامی تحریک پاکستان آغا شیخ مرزا علی، مرکزی سکریٹری اطلاعات زاہد اخونزادہ شامل تھے ۔

اس اہم ملاقات اور نشست میں تنظیمی مسائل گلگت بلتستان تنظیم نو فعالیت و دیگر مسائل پر گفتگو کی گئی اس کے علاوہ ممبران قانون ساز اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان کی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔

 ممبران اسمبلی کے لئے ضابطہ اخلاق ، ترقیاتی اسکیموں میں تنظیمی منصوبہ جات کا تناسب، خواتین ٹیکنوکریٹ سیٹ پر منتخب ممبران کی ترقیاتی منصوبوں کی ترجیحات پر غور کیا گیا اس کے علاوہ آنے والے بلدیاتی الیکشن و دیگر اہم علاقائی مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی گئی ۔

ممبران اور وفد کی قائد ملت جعفریہ پاکستان سے دوسری نشست میں ملاقات ہوئی جبکہ ممبران کے وفد کی پہلی نشست صبح مرکزی دفتر میں ہی منعقد ہوئی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬