31 January 2017 - 15:54
News ID: 426026
فونت
آرمینیا کے وزیر دفاع نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع سے میں ملاقات و گفت و گو کی۔
آرمینیا اور اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے ملاقات کی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آرمینیا کے وزیر دفاع ویگن سرکیسیان اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع کی دعوت پر تہران کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے ایران کے وزیر دفاع جنرل حسین دہقان سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں انہوں نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی دنیا میں پوزیشن مضبوط ، مستحکم اور ممتاز ہے اور میں ایران کو علاقہ میں امن و سکون کا باعث سمجھتا ہوں۔

آرمینیا کے وزیر دفاع نے کہا کہ آرمینیا ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے کیونکہ ایران کی علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر پوزیشن مضبوط اور ممتآز ہے۔

اس ملاقات میں ایران کے وویر دفاع نے کہا کہ ایران اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کو بڑی اہمیت دیتا ہے ایران کے پڑوس میں 15 ہمسایہ ممالک ہیں ۔

ایران کے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے اور دوستانہ تعلقات ہیں۔ اور ایران خطے میں پائدار امن و صلح برقرار رکھنے کے سلسلے میں اپنی کوششوں کو جاری رکھےگا۔ انھوں نے کہا کہ غیر علاقائی ممالک خطے میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬