31 January 2017 - 17:49
News ID: 426028
فونت
مقبوضہ بیت المقدس میں ایک صیہونی نےکم سن فلسطینی بچی کوگاڑی سے کچل دیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی شہید ہو گئی۔
صیہونی فوجیوں

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع کے مطابق ایک صیہونی نے پیر کی رات مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب مشرق میں واقع جبل المبکر نامی علاقے میں درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک نو سالہ فلسطینی بچی کو گاڑی سے کچل دیا۔

اس وحشیانہ کارروائی کو انجام دینے کے بعد یہ غاصب صیہونی موقع واردات سے فرار ہو گیا جبکہ صیہونی پولیس نے بھی اسے گرفتار کرنے کے لئے کوئی اقدام نہیں کیا۔

فلسطین کی وزارت اطلاعات کی رپورٹ کے مطابق سنہ دو ہزار سے اب تک ستّائیس ہزار فلسطینی بچّے غاصب صیہونی حکومت کی جارحانہ کارروائیوں کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اٹھائیس دسمبر سنہ دو ہزار کو انتفاضہ کے آغاز سے مارچ سنہ دو ہزار سولہ تک دو ہزار ستّر فلسطینی بچّے شہید اور تیرہ ہزار دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬