23 June 2012 - 16:30
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 4261
فونت
نجف کے امام جمعہ :
رسا نيوزايجنسي - نجف اشرف کے امام جمعہ نے تاکيد کي کہ عراق کے علماء اور سياستداں افراد عراق کي موجودہ بحراني صورتحال کے خاتمہ کي کوشش ميں ہيں ?
حجت الاسلام قبانچي

رسا نيوزايجنسي کے روپرٹر کي رپورٹ کے مطابق ، نجف اشرف کے امام جمعہ ، حجت الاسلام سيد صدرالدين قبانچي نے گذشتہ روز نماز جمعہ کے خطبے ميں جو امام بارگاہ فاطميہ ميں منعقد ہوا يہ بيان کرتے ہوئے کہ سياسي اصلاحات پوري قوم کي ذمہ داري ہے عراق کي موجودہ بحراني صورت حال کے خاتمہ کي تاکيد کي ?

انہوں نے کہا : پورے ملک پرسياسي بحران نے قبضہ جما رکھا ہے لھذا سبھي کي ذمہ داري ہے کہ بات چيت کے ذريعہ کافي عرصے سے موجود اس سياسي بحران کا خاتمہ ديں ?

حجت الاسلام قبانچي نے موجودہ بحران کے خاتمہ کے سلسلے سے انجام شدہ فعاليتوں کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : علماء اورسياسي پارٹيوں نے ملک کو موجودہ حالت سے باہر نکالنے کي بے انتہا کوششيں کي ہيں اور ملک عنقريب موجودہ صورت حال سے باہر ائے گا ?

نجف اشرف کے امام جمعہ نے يہ کہتے ہوئے کہ پوري قوم ملک کي موجودہ حالت کو صحيح کرنے کي کوشش کرے بيان کيا : اصلاحات اور سياسي بحران کے خاتمہ کي ذمہ داري سبھي کي ہے اور ميں سبھي کو اصلاحات کي تاکيد کرتا ہوں ، عراقي قوم منتظر ہے کہ اس مدت ميں خراب شدہ تمام چيزوں کي اصلاح کي جائے کيوں کہ اگر ايسا نہ ہوا تو ملک ميں مزيد بحراني صورت حال کے حاکم ہونے کے شاھد ہوں گے ?
تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬