24 June 2012 - 17:53
News ID: 4270
فونت
رہبر معظم انقلاب :
رسا نيوزايجنسي - رہبر معظم انقلاب اسلامي نے قرآن مجيد کے 29 ويں بين الاقوامي مقابلوں کے شرکاء سے ملاقات ميں قرآني معارف کا ادراک اورقرآني اسباق کي تعليم مسلمان قوموں کي بنيادي ضرورت جانا ?
رہبر معظم انقلاب

رسا نيوزايجنسي کي رھبر معظم انقلاب اسلامي کي خبر رساں سائٹ سے منقولہ رپورٹ کے مطابق ، علمدار کربلا حضرت ابو الفضل العباس عليہ السلام کي نوراني ولادت کے موقع پر قرآن کريم کے 29 ويں بين الاقوامي مقابلوں ميں شرکت کرنے والے ممتاز اساتيد ، قاريوں اورحفاظ نے رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي کي موجود گي ميں انس با قرآن کي نوراني محفل کا انعقاد کيا اور قرآن مجيد کي آسماني آيات کي تلاوت کے ذريعہ اللہ تعالي کي حمد و ثنا بجالائے?

يہ نوراني محفل حضرت امام رضا عليہ السلام کے روضہ مبارک کے متبرکہ اماکن ہال ميں منعقد ہوئي ، رہبر معظم انقلاب اسلامي نے اس نوراني محفل ميں آيات الہي ميں غور و تدبر، قرآني معارف کے ادراک اور قرآني اسباق کي تعليم کو مسلمان قوموں کي بنيادي ضرورت قرارديتے ہوئے فرمايا: قرآن مجيد کي اچھي صوت اور اچھے الحان ميں تلاوت ہدف اور اصل نہيں ہے بلکہ اس پر دلوں ميں خضوع و خشوع پيدا کرنے اور قرآني معارف کے فہم و ادراک کے عنوان سے توجہ مبذول کرني چاہيے?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے قرآن مجيد کے ساتھ ايراني قوم کے والہانہ عشق و محبت کو اللہ تعالي کا عظيم تحفہ قرارديا اور اس پر اللہ تعالي کا شکر ادا کرنے کي تاکيد کرتے ہوئے فرمايا: ايراني قوم کے لئے يہ بات باعث فخر اور مايہ ناز ہے کہ اس نے اس مادي دنيا ميں اسلام اور قرآن کا پرچم بلند کررکھا ہے اور روزبروز، صبر و استقامت اور دشواريوں کو تحمل کرنے کے ساتھ اس نوراني پرچم کي چمک اور درخشندگي ميں مزيد اضافہ کررہي ہے اور ہوشياري ، اقتدار اورپيہم ترقي و پيشرفت کے ذريعہ دشمنوں کي سازشوں اوران کے فريب کو ناکام بنا رہي ہے?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے قرآن مجيد کے حيات بخش دروس پر عمل کو ايراني قوم کي عزت و عظمت کا موجب قرارديتے ہوئے فرمايا: مسلمان قوميں اس درخشاں نمونے سے يہ سبق سيکھتي ہيں کہ اگر کسي قوم کے پاس ايمان ہو اور اسے اللہ تعالي کے وعدوں پر يقين ہو اور وہ قرآن اور اسلام کے راستے پراستقامت کا مظاہرہ کرے، دشمن کے مکر و فريب پر اعتماد اور توجہ نہ دے تو وہ قوم دشمن کے پيچيدہ فوجي نظام اور اس کي وسيع اقتصادي، تجارتي اور سياسي سازشوں کے باوجود کامياب ہوجائےگي?

رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے علاقائي قوموں کي اسلامي تحريکوں کو روکنے کے لئے امريکہ اور صہيونيوں کے اقدامات اور منصوبوں کي طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمايا: علاقائي مسلمان قوموں کي اسلامي تحريکوں کو دبانے کے لئے غدار اور خونخوار دشمن مقاومت کررہا ہے ليکن قرآن کے راستے ميں قوموں کي حرکت جاري رہنے سے دشمن کي سازشيں ناکام ہوجائيں گي?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے قرآن کريم کي تلاوت ، قرائت اور حفظ کے جلسات کي روز افزوں تشکيل اور قرآني تعليمات کے فروغ کو ملک کي عمومي فضا کے قرآني ہونے کا سبب قرارديتے ہوئے فرمايا: تمام تخريبي عوامل کے باوجود معنويت اور دعا سے عشق و محبت رکھنے والے ايراني جوانوں کي تعداد کا ديگر ممالک کے ساتھ موازنہ نہيں کيا جاسکتا اورہميں اس پر بھي اللہ تعالي کا شکر ادا کرنا چاہيے?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے عالمي متوسط پيشرفت کي نسبت ايراني قوم کي علمي سرعت و پيشرفت کے 11 برابر اضافہ کے بارے ميں عالمي مراکز کے اعتراف کي طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمايا: ايراني قوم اپنے مؤمن جوانوں پر تکيہ کرتے ہوئے تمام سياسي ، سائنسي اور تعميراتي شعبوں ميں اپني پيشرفت و ترقي کا سلسلہ جاري رکھےگي?

اس ملاقات ميں ادارہ اوقاف و امور خيريہ ميں ولي فقيہ کے نمائندے حج? الاسلام والمسلمين محمدي نے قرآن مجيد کے 29 ويں بين الاقوامي مقابلوں کے بارے ميں رپورٹ پيش کرتے ہوئے کہا: قرآن مجيد کے ان مقابلوں ميں 68 ممالک سے 103 قاريوں اور حفاظ نے 14 بين الاقوامي اساتيد کي موجودگي ميں حصہ ليا?

حج? الاسلام والمسلمين محمدي نے ان مقابلوں کا عوام کي طرف سے والہانہ استقبال اور قرآن مجيد کے قاريوں اور حفاظ کے درميان جوانوں کي وسيع موجود گي کو نويد بخش قرارديتے ہوئے کہا: ادارہ اوقاف 4 سالہ منصوبہ بندي کي بنياد پرايک ملين قاري اور ايک ملين حافظ تربيت کرنے کي کوشش کررہا ہے?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬