24 June 2012 - 18:28
News ID: 4271
فونت
قائد ملت جعفريہ پاکستان :
رسا نيوزايجنسي - قائد ملت جعفريہ پاکستان نے اس بات پر زور ديا کہ امام حسين کي سيرت عاليہ پر عمل پيرا ہوکر پوري دنيا کو اسلام کے پرچم تلے اکٹھا کيا جاسکتا ہے ?
سيد ساجد علي نقوي

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفريہ پاکستان ، حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي نے حضرت امام حسين اور حضرت عباس عليہما السلام کے يوم ولادت باسعادت کے پرمسرت موقع پر ايک محفل ميلاد سے خطاب کرتے ہوئے ان کي سيرت پر گامزن ہونے کي تاکيد کي ?

انہوں نے اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ امت مسلمہ وہ امام حسين (ع) کے آفاقي، الہي اور مجاہدانہ کردار کو مشعل راہ بناتے ہوئے عالم اسلام کے مسائل حل کرے کہا : محسن انسانيت حضرت امام حسين عليہ السلام کي ذات اقدس عالم انسانيت کے لئے منبع رشد و ہدايت اور سرچشمہ کردار و عمل ہے? آپ نے گناہ آلود معاشرے کو ديني اقدار اور جذبہ حريت کے ذريعے اسلام کے سانچے ميں ڈھالنے کے لئے لہو رنگ جدوجہد کي? آج بھي آپ کي سيرت عاليہ پر عمل پيرا ہوکر پوري دنيا کو اسلام کے پرچم تلے جمع کيا جاسکتا ہے?

حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي يہ بيان کرتے ہوئے کہ امام عالي مقام (ع) کے ساتھ پيغمبر گرامي (ص) کي محبت و وابستگي آپ کي احاديث مبارکہ سے عياں ہوتي ہے کہا : آپ نے امام حسين (ع) کو اپنے آپ سے اور اپنے آپ کو امام حسين (ع ) سے قرار ديا ہے اس سے واضح ہوجاتا ہے کہ رسول اکرم صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم اور امام حسين عليہ السلام کا تعلق کس قدر راسخ ہے?
پاکستان کي اس نامور شخصيت نے يہ کہتے ہوئے کہ امام حسين (ع) کي حيات مبارکہ ميں رسول معظم (ص) کے اکتساب کا فيض ملتا ہے کہا : آپ نے مکتب نبوت اور مکتب ولايت کي تعليم اپنے طاہر و اطہر گھرانے سے حاصل کرکے نبوت و ولايت کے پيروکاروں کو اس انداز ميں پہنچائي کہ آج اگر کوئي مسلمان سيرت محمدي (ص) اور سيرت علوي کا نمونہ ديکھنا چاہے تو امام حسين (ع) کي ذات و کمالات کا مطالعہ کرے ?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ پوري دنيا کي حريت و استقلال پر مبني تحريکوں نے تحريک کربلا کي بدولت درس حريت حاصل کي اور تحريک کربلا کا محوري نقطہ امام حسين (ع) کي لازوال شخصيت ہے کہا امام حسين (ع) نے نہ صرف اُس دور کي يزيدي قوتوں بلکہ ہر دور کي باطل قوتوں پر واضح کرديا کہ ظالموں اور جابروں کے خلاف حسينيت کي قوت و طاقت سے ابدي حد فاصل کھينچي جاسکتي ہے?

جناب ساجد نقوي نے يہ کہتے ہوئے کہ خاندان رسالت (ص) کي ہر فرد رہتي دنيا تک نہ صرف عالم اسلام بلکہ عالم انسانيت کي رشد و ہدايت کا سامان فراہم کرتي رہے گي کہا : خانوادہ عصمت و طہارت نے دين اسلام اور عالم انسانيت کے تحفظ، استحکام اور بقاء کے لئے نامساعد حالات اور کٹھن مراحل کي پرواہ کئے بغير ہر دور ميں اپني سيرت اور عمل و کردار کے ذريعہ ايسے انمٹ نقوش چھوڑے جو آج بھي سسکتي اور بھٹکتي ہوئي انسانيت کي نجات کا سامان فراہم کر رہے ہيں ?

شيعہ علماء کونسل کے سربراہ نے يہ کہتے ہوئے کہ امت مسلمہ امام حسين (ع) کے آفاقي، الہي اور مجاہدانہ کردار کو مشعل راہ بناتے ہوئے عالم اسلام کے مسائل حل کرے کيونکہ امت مسلمہ حسينيت (ع) کے مقدس، پاکيزہ اور مبني بر صداقت نظريہ کو ترک کرنے کي وجہ سے آج مصائب و مشکلات کے دام ميں گرفتار ہے کہا : لادين نظريات کے حامل افراد نے اسلامي معاشرے پر تسلط قائم کر رکھا ہے? ان حالات ميں ضروري ہے کہ حسينيت ع کو رہنماء مانتے ہوئے اسلامي معاشرے اور پوري دنيا کے يزيد صفت عناصر کا مقابلہ کيا جائے اور حسينيت سے رہنمائي ليتے ہوئے سيرت نبوي اور نظام علوي نافذ کيا جائے?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬