02 April 2017 - 14:39
News ID: 427252
فونت
شامی فورسزکا ملک کے مختلف علاقوں میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن جاری ہے شامی فوج نے دمشق کے اطراف اور حماہ میں ۵۰۰ وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔
شامی فوجی

رسا نیوز ایجسی کی الاخباریہ سے رپورٹ کے مطابق، شامی فورسزکا ملک کے مختلف علاقوں میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن جاری ہے شامی فوج نے دمشق کے اطراف اور  حماہ میں 500 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔

شامی فورسز کے مطابق روسی طیاروں کی ترکی کی سرحد کے قریب بمباری کے نتیجے میں دہشت گرد کمانڈر براء ابو مالک ہلاک ہوگیا۔

شامی ذرائع کے مطابق شامی فورسز نے لاذقیہ کے علاقہ الشماس میں دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے کئی درجن دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

شامی ذرائع کے مطابق شامی فورسز کی حماہ میں پیشقدمی کا سلسلہ جاری ہے شامی فورسز نے ابوعبیدہ، شلیوط ، حجامہ ، زورالمسالق اور تصلیبہ ام حسان دیہاتوں کووہابی  دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔

شامی فوج نے اس کارروائی میں 500 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا اعلان کیاہے ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں تحریر الشام کے اہم کمانڈر ابو فہد العنزی، محمد احمد جولاق اور عبدالرحمن عبداللہ دعید بھی شامل ہیں۔/۹۸۹/ ف۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬