03 April 2017 - 11:46
News ID: 427271
فونت
افغانستان:
روس نے افغانستان میں قیام امن کی تیسری بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کو بھی مدعو کیا ہے۔
ایران کا پرچم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روس كی وزارت خارجہ کی ترجمان ماريا زاخارووا كے مطابق ايران سميت بارہ ممالک 14 اپريل كو ماسكو ميں منعقد ہونے والی افغانستان امن كانفرنس ميں شركت كريں گے۔

انہوں نے ماسكو ميں منعقد ہونے والی افغانستان كانفرنس كی اہميت كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ اس اجلاس ميں افغانستان، چين اور ہندوستان سميت وسطی ايشيائی ممالک كے نمائندے شريک ہوں گے۔

ماريا زاخارووا نے افغانستان ميں امن و امان پر زور ديتے ہوئے  كہا كہ روس افغانستان ميں امن و استحكام كی بحالی كے لئے افغان حكومت كے ساتھ تعاون جاری ركھے گا۔

واضح رہے كہ گذشتہ سال كے اواخر میں ماسكو ميں افغانستان میں امن كی بحالی كے سلسلے میں 6 فريقی مذاكرات ہوئے تھے جن ميں پاكستان ، روس ، ايران ، افغاستان ، چين اور ہندوستان كے نمائندوں نے شركت کی تھی۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬