‫‫کیٹیگری‬ :
03 April 2017 - 11:45
News ID: 427273
فونت
عبد اللہ الدقاق:
بحرین کے شیعہ عالم دین نے عوام کے حقوق کے حصول کے لئے جد و جہد جاری رکھنے پر تاکید کی ہے۔
عبد اللہ الدقاق

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین میں شیعہ مسلمانوں کے رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین عبداللہ الدقاق نے کہا ہے کہ بحرینی حکومت نے اپوزیشن اور مخالف رہنماؤں کی شہریت سلب کرکے اپنی بربریت اور سفاکیت کا ثبوت فراہم کیا ہے۔

انہوں نے بحرینی عوام کے حقوق کے حصول کے لئے جد و جہد جاری رکھنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ شہریت سلب کرنا ہمارے لئے فخر کی بات ہے جبکہ شہریت کے سلب کرنے سے آل خلیفہ کی بربریت ثابت ہوتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ بحرین کی ظالم و جابر آل خلیفہ حکومت کو سعودی عرب، اسرائيل، برطانیہ اور امریکہ جیسی ظالم و سفاک حکومتوں کی حمایت حاصل ہے۔ بحرینی حکومت بحرینی عوام کے ابتدائی حقوق کو بھی پامال کررہی ہے۔

عبداللہ الدقاق نے کہا کہ بحرین میں عوامی انقلاب اور جد وجہد کا سلسلہ گذشتہ 6 سال سے جاری ہے اور بحرینی عوام کے حقوق کے حصول تک جد وجہد کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬