‫‫کیٹیگری‬ :
03 April 2017 - 23:51
News ID: 427283
فونت
عراق کے سنی عالم دین:
سرزمین عراق کے سنی عالم دین نے یاد دہانی کی کہ عوامی فورس نے دنیا کو داعش کے جنگل سے نجات دلا دی ۔
شیخ مهدی الصمیدعی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین عراق کے سنی عالم دین شیخ مهدی الصمیدعی نے اپنے ایک پیغام میں اھل سنت کی نمائندگی کا دعوا کرنے والے اھل سنت سیاست مداروں سے اظھار برائت کیا اور کہا: بعض لوگ ایسے حالات میں اھل سنت عراق کی نمائندگی کا دم بھرتے ہیں کہ وہ فقط ذاتی مفادات کی تکمیل کے درپہ ہیں اور اھل سنت کے خون کے پیاسے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا: اھل سنت کے من گڑھت اور خود ساختہ نمائندے قوم کے خائن ہیں اور تفرقہ ، اختلاف ، نفاق اور ملک کی نابودی نیز اسلام کی بدنامی کا سبب ہیں ۔

سرزمین عراق کے سنی عالم دین نے کہا: عوامی فورس نے اپنی جانفشانی اور جرائت و دلیری کے ذریعہ دھشت گرد گروہ داعش کا مقابلہ کیا اور مغربی ، عرب اور اسلامی ممالک سمیت پوری دنیا کو داعش کے جنگل سے نجات دلائی ۔

انہوں نے موصل کی آزادی کے بعد عوامی فورس کے منحل ہونے کے حوالے سے بعض افراد کے مطالبات کے جواب میں کہا: ہم ھرگز اپنوں گھروں کو اپنی ہاتھوں سے نہیں ڈھائیں گے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۲۹

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬