05 April 2017 - 14:54
News ID: 427321
فونت
یمن کے رہائشی علاقوں پر سعودی حکومت کے جنگی طیاروں کی بمباری کا سلسلہ بدھ کو بھی جاری رہا۔ اسی کے ساتھ یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کی جوابی کارروائیوں میں سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کے درجنوں فوجی ہلاک ہو گئے۔
 جنگی جہاز

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی حکومت کے جنگی طیاروں نے صوبے صعدہ میں الظاہر کے علاقے الملاحیط کو دو بار اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا۔

سنحان کے علاقے ریمہ حمید پر بھی بمباری کی گئی۔ صوبے تعز میں المخا کے علاقے یختل اور الزہاری پر بھی حملہ کیا گیا۔ صوبے حدیدہ میں الدریہمی پر کلسٹر بم برسائےگئے۔ صوبے عمران میں حرف سفیان کے علاقے العمالقہ کے فوجی مرکز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

سعودی عرب کی اس جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے جنوبی سعودی عرب کے علاقے نجران کی السدیس فوجی مرکز میں اس جارح ملک کی ایک بکتر بند گاڑی کو تباہ کر دیا جس میں سوار سبھی فوجی ہلاک ہو کئے۔

اسی طرح یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے جیزان میں المعریضہ فوجی مرکز پر حملہ کیا۔ دوسری جانب صحرائے میدی کے شمال مغرب میں سعودی فوجیوں کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا اور ان کی ایک فوجی گاڑی کو تباہ کر دیا۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے نشانہ بازوں نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی سعودی عرب میں جیزان، نجران اور العسیر میں ایک سو انّیس سعودی فوجیوں کو نشانہ بنا یا گیا۔ یمن کے المسیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق جنوری سے اب تک جنوبی سعودی عرب کے ان علاقوں میں انتالیس مختلف مقامات پر حملہ کیا گیا جبکہ جیزان کے بائیس علاقوں میں سعودی عرب کے چوہتّر فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کے نشانہ بازو نے نجران کے نو علاقوں میں پینتیس اور العسیر کے آٹھ علاقوں میں دس سعودی فوجیوں کو ٹارگیٹ کیا۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کے نشانہ بازو کی ان کارروائیوں کے نتیجے میں دشمنوں کے ذرائع ابلاغ میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے جیساکہ ان ذرائع ابلاغ کی جانب سے ہلاک ہونے والے سعودی فوجیوں کی تعداد کا اعلان تک نہیں کیا جا رہا ہے اور جن فوجیوں کی ہلاکت کا اعلان کر دیا جاتا ہے تو ان فوجیوں کی ہلاکت کی وجہ فوجی گاڑیوں میں فنّی خرابی یا دیگر بہانے بتا کر سعودی رائے عماہ کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اور بعض اسلامی و عرب ملکوں کی حمایت سے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کے مختلف علاقوں کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس میں اب تک تقریبا تیس ہزار یمنی شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں جبکہ تیس لاکھ دیگر بے گھر بھی ہوئے ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬