06 April 2017 - 12:37
News ID: 427331
فونت
ترکی کے جنگی طیاروں نے ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں حملہ کرکے کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے ۱۶ سنی باغیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
ترکی کے جنگی طیارے

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے جنگی طیاروں نے ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں حملہ کرکے کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے 16 سنی باغیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق عراقی سرحد سے متصل اور پہاڑوں سے گھرے سورکا علاقہ میں ترکی کے فوجی طیاروں نے بمباری کی اس کارروائی کے لیے ترک فوج نے پہلے ایک ڈرون بھیجا جس نے دہشت گردوں کا پتہ لگایا۔

اس کے بعد ایف 16 جیٹ طیاروں کے ذریعہ حملہ کیا گیا جس سے سنی باغی تنظیم کے 16علیحدگی پسند ہلاک ہو گئے ،اس حملے میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

واضح رہے کہ سال 1984ء سے اب تک ترکی کے حملوں میں پی کے کے کے جوابی  حملوں میں 40 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬